مسقط میں محنت کشوں کے لئے افطار

مسقط میں محنت کشوں کے لئے افطار

مسقط میں محنت کشوں کے لئے افطار

مسقط ، سلطنت عمان ( نمائندہ خصوصی) سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے صنعتی علاقے معبیلہ میں پاکستان زندہ باد فورم کے تحت پانچ سو سے زیادہ محنت کش بھائیوں کے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے سے عزت مآب سفیر محترم ڈاکٹر عمران علی چوہدری صاحب کی خصوصی ہدایات پر نائب سفیر بلال حسن صاحب ، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عتیق الرحمٰن خان صاحب اور ٹریڈ کونسلر عشرت حسین بھٹی صاحب نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ کمیونٹی افطار کا یہ سلسلہ سیاسی، سماجی راہنما اور علمی و ادبی شخصیت سیّدزادہ سخاوت علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے چند ساتھیوں کیساتھ مل کر شروع کیا تھا.

مسقط میں محنت کشوں کے لئے افطار

ان کے انتقال کے بعد ان کے جانشین سیّدزادہ شاندار علی شاہ بخاری نے احباب کے ساتھ مل کر اس سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔شاندار بخاری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر یا کمیونٹی میں سے کوئی بھی اس کا اہتمام اپنے اپنے طریقے سے کرتے رہتے ہیں۔ رواں سال اور سال گزشتہ چوہدری منور حسین سیال ، چوہدری ارشد علی سیال اور چوہدری تصور حسین سیال کے تعاون سے اس کا اہتمام کیا گیا۔انتظامی امور میں عمران صدیقی صاحب اور حافظ محمد ابراہیم صاحب نے خصوصی تعاون کیا۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس سلسلے کو قائم رکھے اور تمام منتظمین اور احباب جنہوں نے تعاون کیا ان کو سلامت با کرامت رکھے ، آمین ۔

گلوبل منی ایکسچینج سے ان کے مارکیٹنگ مینجر محمد عثمان صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے والنٹیئرلی تمام روزے داروں اور مہمانوں کیلئے تحفوں کا انتظام کیا ۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

انجم عثمان کا افسانہ "ہانڈی" کا فنی و فکری جائزہ

پیر مارچ 18 , 2024
انجم عثمان کا افسانہ “ہانڈی” انسانی رشتوں کی پیچیدہ تہوں اور ان کے اندر موجود پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہے۔ باورچی خانے کے
انجم عثمان کا افسانہ “ہانڈی” کا فنی و فکری جائزہ

مزید دلچسپ تحریریں