شرائط استعمال

آئی اٹک ڈاٹ کام  کی شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط

آئی اٹک ڈاٹ کام  کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا

آئی اٹک ڈاٹ کام  کا استعمال

آپ آئی اٹک ڈاٹ کام  کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے آئی اٹک ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

اس ویب سائٹ کے جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق آغا سیّد جہانگیر علی بخاری کے  نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ آئی اٹک ڈاٹ کام  پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے،نہ آڈیو بنائیں گے، نہ وڈیو بنائیں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ آئی اٹک ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے “آغا سیّد جہانگیر علی بخاری” سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے “آئی اٹک” یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو “آئی اٹک” یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

“آئی اٹک”  پر آپ کا مواد

آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب “آئی اٹک”  کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ “آئی اٹک”  آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ “آئی اٹک”  کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں “آئی اٹک”  کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔آڈیو بنا سکتا ہے، وڈیو بنا سکتا ہے۔ مواد کو ردّ کیا جاسکتا ہے۔

“آئی اٹک”  کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ “آئی اٹک”  کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ “آئی اٹک” ویب سائٹ آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ اور اس کیے منتظمین و مالک کو اس پر مکمل حقوق نقل و اشاعت ہر قسم کے حاصل ہوں گے ۔آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے “آئی اٹک” آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی کا مطالعہ کریں۔

براہ کرم “آئی اٹک”  کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

اگر آپ “آئی اٹک”  کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات “آئی اٹک”  کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ “آئی اٹک” یہ مواد، رد ّبھی کر سکتا ہے۔

“آئی اٹک”  پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ آئی اٹک ڈاٹ کام  کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

کمیونیٹیز کے لیے قوانین

“آئی اٹک”  کمیونیٹیز میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔

1۔ آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط:

آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔

لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ “آئی اٹک” کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات:

ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔

اشتہار بازی سے گریز:

سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے ‘سپائیلرز’ کے تحت بھیجا جائے گا۔

آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو/پنجابی/کیمبل پوری) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا اور ایسا مواد صرف اسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب لوکل ہاؤس رُولز کے مطابق اس کی اجازت ہوگی۔

کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب ہاؤس رولز اس کی اجازت دیں گے۔

شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

2- آپ کا “آئی اٹک”  اکاؤنٹ:

اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے کمیونیٹی میں جاری بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو بیزار یا تنگ کرنے کے مرتکب پائے گے تو “آئی اٹک” پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

آپ “آئی اٹک”  پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل ایڈریس استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر موڈریشن کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کریں گے۔ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل ایڈریس یا کسی عارضی ایڈریس کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق (ری ویلیڈیٹ کرنے) کو کہہ سکیں گے۔

“آئی اٹک”  کو یہ حق حاصل کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیےآئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے۔ ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی یُوزر نے بیرون اسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کے باوجود یا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہے یا “آئی اٹک”  کی کسی بھی سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی۔

3- آپ کا تحفظ:

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف “آئی اٹک” کمیونیٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔

4- قانونی ضروریات:

توقع کی جاتی ہے کہ آپ “آئی اٹک”  کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔

کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے “آئی اٹک” کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ “آئی اٹک” کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ “آئی اٹک”  یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

5- اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ “آئی اٹک”  کمیونیٹیز میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔

کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی: کمیونیٹی رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ “آئی اٹک” کمیونیٹی میں آپ کا مواد کیوں شائع نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ وارننگ بھی شامل ہوگی کہ اگر آپ نے کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اشاعت سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال ہوگی یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے مواد شائع کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔

اگر آپ “آئی اٹک”  کمیونیٹیز میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور “آئی اٹک”  محسوس کرتی ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو “آئی اٹک”  کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے سکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

“آئی اٹک”  اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا “آئی اٹک”  پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔

ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود:

“آئی اٹک”  کمیونیٹیز پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے “آئی اٹک”  یا “آئی اٹک انتظامیہ  اور مالک ادارہ  کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ “آئی اٹک”  اور نہ ہی “آئی اٹک”  ، آئی اٹک ڈاٹ کام  پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے اور نہ ہی “آئی اٹک”  ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ آئی اٹک ڈاٹ کام  کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ “آئی اٹک”  ڈام کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ آئی اٹک ڈاٹ کام  اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

آئی اٹک ڈاٹ کام  پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور “آئی اٹک”  کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ ‘جیسا ہے’ اور ‘جس حالت میں دستیاب ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ “آئی اٹک”  اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ “آئی اٹک”  پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم “آئی اٹک”  اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

مذکورہ بالا شرائط کے تحت “آئی اٹک”  اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ “آئی اٹک”  مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) آئی اٹک ڈاٹ کام  کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی “آئی اٹک”  ذمہ دار نہیں ہو گا۔

٭”آئی اٹک”  اور “آئی اٹک”  کی انتظامیہ  اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ آئی اٹک ڈاٹ کام  پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ “آئی اٹک”  ڈاٹ اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔

عمومی شرائط:

اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، “آئی اٹک”  ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔

اگر کبھی “آئی اٹک”  اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے “آئی اٹک”  کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

”آئی اٹک”  ڈاٹ کام کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ضلع اٹک کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

بانی مدیر و چیف ایگزیکیٹو | تحریریں

فطرت مری مانند نسیم سحری ہے

رفتار ہے میری کبھی آہستہ کبھی تیز

پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گل کو

کرتا ہوں سر خار کو سوزن کی طرح تیز