انسداد پولیو مہم 23 سے 27 مئی تک

اٹک(ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم سے) انسداد پولیو مہم 23 سے 27 مئی تک جاری رہے گی محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے قطرے پلائیں گی
چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہی کے مطابق ضلع بھر کی چھ تحصیلوں میں 3 لاکھ 6 ھزار 176 پانچ سال تک عمر کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع بھر کی 75 یونین کونسلز کیلئے 90 یو سی ایم اوز 277ایریا انچارجز مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گھر گھر جا کر خدمات انجام دینے کیلئے 1436 موبائلز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہی

اس کے علاو 126 فیکس اور 40 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی فرائض انجام دیں گئی مجموعی طور پر 1602 ٹیمیں اس مہم کا حصہ بنیں گی 6 ماہ سے ایک سال اور 12 ماہ سے 5 سال تک عمر کے بچوں کو کیپسول کی صورت میں وٹامن اے کی خوراک بھی مہیا کی جائے گئی شعبہ صحت کے افسران ضلعی انتظامیہ اور صحت کے عالمی ادارے اس مہم کی مانیٹرنگ کریں گے انھوں نے عوام سے اس مہم کو بھر پور طریقہ سے کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی ھے اس سلسلہ میں خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ھے کسی علاقہ میں ٹیم نہ پہنچنے پر عوام اور محکمہ صحت کی ٹیمیں کسی بھی راہنمائی کیلئے میں 0579316058 واٹس ایپ 03495711415 پر رابطہ کر
سکتیں ہیں

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مدحِ شاہ زمن

پیر مئی 23 , 2022
رب العالمین جس کو یہ ہنر عطا کرتا ہے اس کی زندگی سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا طواف کرتی نظر اتی ہے سید حبدار قائم بھائی بھی ان چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں
مدحِ شاہ زمن

مزید دلچسپ تحریریں