تعزیتی اجلاس

(بھکر نمائیدہ خصوصی)
قلم قبیلہ بھکر کے زیر ِ اہتمام منکیرہ میں مقبول ذکی مقبول کے ہاں معروف شاعر اور متحرک صحافی شاہ نواز ارشد (دلے والہ) کے انتقالِ پر ملال پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مرحوم شاہ نواز ارشد کی زندگی کے حالات و واقعات زیر ِ بحث رہے ۔

تعزیتی اجلاس

ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔چئیرمین قلم قبیلہ” مقبول ذکی مقبول” نے ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے ان کے شعری مجموعہ "مجھے گھر اچھا نہیں لگتا "اور دوسری کتاب سابقہ ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی مرحوم کی شخصیت کے حوالے سے "ایک شخصیت ایک کارواں ” کا تذکرہ کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا ۔

maqbool zaki

اور بشرط زندگی ہر سال ان کی برسی کے موقعہ پر ان کے حوالے سے ادبی تقریب اور سالانہ نعتیہ مشاعرہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ جسے اہالیان علاقہ نے خوب سراہا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سجدہ اور منتہائے فکر

پیر اگست 29 , 2022
مقبول ذکی مقبول بہت اچھے شاعر بھی ہیں ۔ خالق ان کے قلم میں مزید روانی اور تاثیر عطا فرمائے
سجدہ اور منتہائے فکر

مزید دلچسپ تحریریں