اٹک کتاب میلہ2022 کی تیاریاں

اٹک(جبار احمد تبسم)بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ کتاب میلہ کا انعقاد 18 دسمبر بروز اتوار بلدیہ لان اٹک میں کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر اٹک حسن وقار چیمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اس سلسلہ میں خصوصی دلچسبی لے رہے ہیں جبکہ اس ایونٹ کے لئے معروف قلم کاروں مشتاق عاجز، آغا جہانگیر بخاری،طاہر اسیر ،سید مونس رضا،پروفیسر نصرت بخاری، ڈاکٹر شجاع اختر اعوان،کا خصوصی تعاون حاصل ہے راجہ زاہد حسین اس میلہ کے روح رواں ہیں اور اس پروگرام کی کامیابی کے لیئے شب روز مصروف ہیں،اس کتاب میلہ میں ضلع بھر کے ادیب اپنی کتابوں کے سٹال لگائیں گے جبکہ کتب بینی کے شوقین افراد خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں ضلع بھر کے باسیوں اور زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو بھر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

"بساط"امید کی ایک کرن

جمعرات دسمبر 8 , 2022
یہ مجلہ اپنی نوعیت کا ایک اہم مجلہ ہے جو آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقے میرپورہ، نیلم سے منظر عام پر لایا گیا جہاں کے طلبہ علم ادب سے نا آشنا ہیں۔
“بساط”امید کی ایک کرن

مزید دلچسپ تحریریں