عرس غوث اعظمؒ

 گزشتہ شب بعد نماز عشاء اھلسنت کی مرکزی قدیم جامع مسجد نوری محلہ آمین آباد دربار عالیہ قادریہ حضرت پیر بادشاہ صاحب( رحمتہ اللہ علیہ) میں عرس غوث اعظم حضرت  شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ و بڑی گیارہویں شریف کی ایک پروقار اور بابرکت محفل سجائی گئی۔ جس کی نقابت ۔جناب صاحبزادہ حسن قادری صاحب نے فرمائی ۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قاری القراء جناب مشتاق احمد صاحب نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ حافظ احمد علی صاحب نے  نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل کو معنبر کیا ۔ صاحبزادہ محمد قاسم حقانی صاحب نے منقبت غوثِ اعظمؒ پیش کی ۔ فاضل جامعہ قادریہ حقانیہ ۔حضرت علامہ مولانا ظفر اقبال حقانی صاحب نے وعظ حسنہ فرمایا.

Urs E Ghosia

اس موقع پر سرمایہ اھل سنت جناب حضرت علامہ مولانا محمد یوسف حقانی صاحب مدظلہ العالی نے سیرت غوثیہ کے روشن پہلو بیان فرمائے اور کہا کہ غوث پاکؒ کے إرشادات  پر عمل کرنے میں ہی راہ نجات ہے۔ جناب حضرت علامہ مولانا حافظ شیر احمد قادری صاحب دام ظلکم نے دعا فرمائی اور وعظ میں فرمایا کی اللّٰہ پاک ہمیں غوثِ پاکؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں غوثِ اعظم کی محبت عطا فرمائے آمین

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مولانا ابوالکلام آزاد ایک مختلف الجہات شخصیت

بدھ نومبر 17 , 2021
عزیزو ! میرے پاس تمہارے لئے کوئی نیا نسخہ نہیں ہے۔ چودہ سو برس پہلے کا نسخہ ہے۔وہ نسخہ جس کو کائناتِ انسانی کا سب سے بڑا محسن لایا تھا۔
Abul_Kalam_Azad

مزید دلچسپ تحریریں