کانگو وائرس بیماری سے بچاؤ کے اقدامات

اٹک ( پ ر ) کانگو وائرس بیماری سے بچاؤ کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ھے جانوروں سے انسانوں میں اس وائرس کی منتقلی کے امکانات بہت زیادہ ھوتے ہیں پنجاب فی الحال اس بیماری سے محفوظ ھے بلوچستان و سندھ میں کئی کیسسزز دیکھنے کو آئے ہیں ان خیالات کا اظہار محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے فیلڈ سٹاف و مویشی پالنے والے حضرات کے ایک سیمنار سے خطاب کے دوران ڈیپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید و ڈیپٹی ڈائریکٹر تحصیل اٹک ڈاکٹر ملک اویس اکرم نے کیا سیکٹریری لائیو سٹاک پنجاب و ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی خصوصی ھدایات کی روشنی میں منعقد کر اس سیمینار میں کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔

کانگو وائرس بیماری سے بچاؤ کے اقدامات

مقریرین نے کہا کہ یہ وائرس جونکوں اور جانوروں میں پایا جاتا ھے مثاترہ جانور کے زخم یا رطوبت سے انسان کو منتقل ھوتا ھے بیماری دو دن سے دو ھفتے کے درمیان ظاھر ھوتی ھے جس کی علامات میں بخار سردی لگنا متلی اسہال عضلات کا درد بعض اوقات جلدی امراض ظاھر ھونا شامل ہیں مرض بڑھنے کی صورت میں خون کی کمی اور گردوں کا شدید متاثر ھونا بھی اس مرض کی علامات ہیں جس سے انسانی موت بھی واقع ھو سکتی ھے تاہم بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے بچاؤ ممکن ھے اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک پنجاب بہتر طور پر راہنمائی فراہم کر رہا ھے اور محکمہ کا فیلڈ سٹاف دور افتادہ علاقوں اور مویشی پالنے والے حضرات میں شعور اجاگر کرنے کے لیئے کوشاں ھے عوام محکمہ سے تعاون کریں اور خدمات سے استفادہ کریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ساحر لدھیانوی کی نظم "خوبصورت موڑ" کا فنی و فکری مطالعہ

پیر نومبر 20 , 2023
ساحر لدھیانوی کی شہرہ آفاق نظم “خوبصورت موڑ” رشتوں کی پیچیدگیوں کا پتہ دیتی ہے
ساحر لدھیانوی کی نظم “خوبصورت موڑ” کا فنی و فکری مطالعہ

مزید دلچسپ تحریریں