اٹک شہر میں پشتو ادبی تنظیم کا قیام

اٹک شہر میں پشتو ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلہ میں سالار چوک اٹک میں عمر خٹک سوجھنڈاوال کے زیر اہتمام ایک بیٹھک ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر شمس القمر عاکف تھے جبکہ محفل کی صدارت پشتو زبان کے معروف شاعر اور 60 سے زائد کتابوں کے مصنف جاوید اقبال افگار نے کی بیٹھک میں پشتو ادبی تنظیم اٹک کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی اور تنظیم کے ذمہ داران کا چناؤ ہوا آخر میں پشتو زبان میں محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں اٹک سے تعلق رکھنے والے پشتو شعراء نے کلام پیش کرکے سامعین سے داد وصول کی جس میں فیض رسول خٹک کم عمر فیضان رسول خٹک،صفدر خان، اقبال خٹک، مجاہد علی، سعداللہ میوند، شمس القمر عاکف ، افتخار علی فرہاد، عمر خٹک، حیات خان، رحمت زادہ ظہیر، ہنر محمد زخمی، کریم خان،اور آخر میں صدر محفل جاوید اقبال افگار شامل تھے ،پشتو ادبی تنظیم اٹک مہینے کے ہر پہلے جمعہ کے روز اجلاس منعقد کرے گی اور محفل مشاعرہ بھی کیا جائے گا ۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

محکمہ بہبود آبادی کی کار کر دگی کا جائزہ

بدھ جنوری 6 , 2021
محکمہ بہبود آبادی کی کار کر دگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
iattock

مزید دلچسپ تحریریں