قاضی خالد محمود کو خراج تحسین

taziyat

اٹک ( شجاع اختر اعوان سے) صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع اٹک ممتازعالم دین علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اٹک کینٹ نے کہا کہ کہ ہم نے نوے کی دہائی میں سردار صادق خان ایم پی اے،شیخ آفتاب احمد خان سابقہ وزیر مملکت اور سابقہ تحصیل ناظم بزرگ سیاستدان قاضی خالد محمود کی الیکشن کمپین چلائی اور تقریریں کیں میں نے ان کو منجھاہوا ملک وملت سے محبت کرنے والاسیاستدان پایا ،قاضی خالد محمود کی اس علاقے کے لیے سیاسی سماجی مذہبی متعدد خدمات ہیں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار علامہ ابو طیب رفاقت علی حقانی نے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبرسے جتیال میں تعزیت کرتے ہوئے کیا،جبکہ قاضی خالد محمود کے پھوپھی زاد بھائی پیکر اخلاص وفا ملک ندیم صفدر سے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کی دعا کی،دریں اثناء ہفت روزہ اخبار العلماء راولپنڈی کے بانی مجاہد اہلسنت علامہ غلام نبی کے وصال پر بھی رنج و غم کا اظہار انکے فرزند ارجمند صاحبزادہ عثمان خان سے کیا اور کہا کہ عالم دین کی موت عالم کی موت ہے انکی رحلت سے دینی طبقہ میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پر نہ ہو سکے گا، اس موقع پر انجینئر محمد طیب میلادی،صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان، ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان بھی موجود تھے۔

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بارھویں میلاد مصطفیؐ کانفرنس

پیر نومبر 15 , 2021
علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ آدھا نظام مصطفی 73 کے آئین میں امام نورانی صدیقی نے نافذ کروایا آدھا ہم سب نے مل کر نافذ کرنا ہے
Madina

مزید دلچسپ تحریریں