پنجاب حکومت کا احسن اقدام- صوبائی وزیر مال

iattock

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے، اس انقلابی پروگرام کے تحت لوگوں کے صفائی، نکاسی آب اور دیگر مسائل بروقت حل ہوں گے اور گڈگورننس کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، یہ بات انہوں نے تحصیل جنڈ کے دورہ کے دوران پنجاب حکومت کے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے 3 مراحل میں صوبہ بھر کو صاف کیا جائے گا، پروگرام کا پہلا ہفتہ صفائی، دوسرا نکاسی آب اور تیسرا سرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص ہو گا،انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی ایپ بھی لانچ کردی ہے،شہری ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے اپنے علاقے کے مسائل کی نشان دہی کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام سے عوام کے مسائل بروقت اور ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا شاندار اقدام ہے جس سے سرکاری وسائل کی عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کے عمل کو مہمیز ملی ہے،آخر میں صوبائی وزیر مال پنجاب نے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں اور پاکستان تحریک انصاف شفاف جمہوری اصولوں کے ذریعے اچھی جمہوری اقدار کو پروان چڑھا رہی ہے، بعد ازاں صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان سے تحصیل جنڈ میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) بارانی ایریاز ڈیویلپمنٹ عامر خٹک نے بھی ملاقات کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے، ڈی جی آباد نے انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

اپنی پنی باری

اتوار مئی 30 , 2021
کسی محلے کے ایک حصے میں تین کتے رہتے تھے۔ جس میں سے پہلا پلے سے کچھ بڑے قدکا، دوسرا منجھلے قد کا اور تیسرا فل سائز کاتھا
three dogs

مزید دلچسپ تحریریں