بعض پھل پودے کیاریوں میں قرینے سے لگائے جاتے ہیں مگر بعض خودرو بھی ہوتے ہیں آپ ہی آپ جنگلوں بیابانوں میں پتھروں کے بیچوں بیچ اگ جاتے ہیں

زمانہ قدیم میں اس تاریخی گاؤں کی واحد گزرگاہ یقینا برساتی نالہ ’’منجالہ‘‘ ہی رہا ہوگا جو تلہ گنگ تک جاتا ہو گا اس سے آگے ٹمن کا نالہ ’’انڈکر‘‘ بھی ہے