کسان خوشحال ہوں گے تو ملک خوشحال ہوگا: شیخ آفتاب
اٹک (نمائندہ شہر)رکن قومی اسمبلی و سپریم جوڈیشل کونسل شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کسان دوست پالیسی پر بھرپور انداز میں عمل کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کا کسان خوشحال ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیو سٹاک اٹک کہ دفتر میں ویٹنری عملے کوموٹرسائیکل تقسیم کرنے کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک توصیف طاہر،لائیوسٹاک آفیسر نجب اقبال ملک ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اٹک سلیم شہزاد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، رہنما مسلم لیگ ن طلال اشرف بٹ۔ ثاقب بابو، ملک رمضان اصغر معرف کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ۔۔مقامی رہنما، افسران اور دیگر افراد کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےرکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اٹک کے زیر انتطام پہلے مرحلے میں پیرا ویٹرنری اسٹاف کو ابتدائی طور پر 56 موٹر سائیکلز دیے گئے ہیں جس کا مقصد دیہی علاقوں میں ویٹرنری کے شعبے کو مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کو بر وقت علاج و ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ویٹنری عملے کو مجموعی طور پرمختلف مرحلوں میں 106 موٹرسائیکل فراہم کیے جائیں گے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں مرتب کی ہیں تاکہ پاکستان کا کسان خوشحال ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوں گے تو ملک خوشحال ہوگا ابتدائی طور پر ابھی 56 موٹر سائیکل دیے جا رہے ہیں اور چھ ماہ کے بعد مذید موٹر سائیکلز دئیے جائیں گے اور یہ کسان دوست پالیسیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔تقریب سے سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک توصیف طاہر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے وٹنری اسٹاف میں موٹر سائیکل تقسیم کئے جس کے بعد ان کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اٹک کے سیاسی سماجی حلقوں نے لائیو سٹاک کی بہترین کارکردگی پرایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاھر کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |