"المودۃ فی القربیٰ” سیرتِ امام حسینؓ پر عمل کا نام ہے۔ مفتی طیب میلادی
امام حسینؓ نے درس دیا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں۔ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
اٹک (سٹی رپورٹر) امام حسینؓ کی شہادت تاریخِ اسلام کا وہ درخشندہ باب ہے، جو رہتی دنیا تک حق، قربانی، صبر اور استقامت کا پیغام دیتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار شاہین اہلسنت صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اٹک کینٹ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں نواسۂ رسول نے دینِ مصطفی ﷺ کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دے کر امت کو درس دیا کہ باطل کے سامنے سر جھکانا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں۔
مفتی طیب میلادی نے مزید کہا کہ اہلِ بیتؑ کی محبت قرآن کا حکم، حدیث کا تقاضا، اور ایمان کی علامت ہے۔ "المودۃ فی القربیٰ” صرف الفاظ نہیں، بلکہ سیرتِ حسینؓ پر عمل کا نام ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا جمعہ 11 جولائی 2025ء کو دن 12 بجے تا نماز جمعہ جامعہ ہذا میں عظیم الشان سالانہ "فکر امام حسینؓ کانفرنس” منعقد ہو گی، جس میں استاد العلماء مفتی الحاج ابو طیب رفاقت علی حقانی (پرنسپل جامعہ ہذا) حج کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچنے پر خصوصی خطاب اور نماز جمعہ کی امامت کریں گے اور احباب سے ملاقات بھی کریں گے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |