اٹک کینٹ میں صفائی کے بہت اعلیٰ انتظامات – شیخ مسعود احمد
اٹک (ہشام خان اعوان سے/ نیوز ایڈیٹر) معروف سماجی شخصیت و سینئر صحافی شیخ مسعود احمد نے کہا ہے کہ امسال عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پرصدر بازار اٹک کینٹ میں صفائی کے بہت اعلیٰ انتظامات کیے گئے تھے،جس کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ کے افسران اور عملہ صفائی مبارکباد کے مستحق ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین آل پاکستان الیکٹرانک،پرنٹ اینڈسوشل میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان سے عید کی چھٹیوں کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،شیخ مسعود احمد نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ کے افسران اور عملے نے ممبران کینٹ بورڈ اٹک کے تعاون سے صفائی کے شاندار انتظامات کیے تھے،اور عیدالاضحی کے موقع پرعید کے تینوں دِن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے علاوہ دیگر صفائی کیلئے صدر بازار اٹک کینٹ میں چیف ایگز یکٹیو آفیسر (سی ای او) کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ کی سربراہی میں سابق رکن کینٹ بورڈ اٹک حاجی غلام خان بنگش کے صاحبزادے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ شکیل خان بنگش کی قیادت میں کینٹ بورڈ اٹک کے عملہ صفائی نے بہترین انتظامات کیے تھے،
جبکہ عید الاضحی کے تینوں روز شکیل خان بنگش خود صدر بازار اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں کا وِزٹ کر کے صفائی کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے تھے،شیخ مسعود احمد نے کہا کہ کینٹ بورڈ اٹک کے تمام سٹیک ہولڈرزنے بھرپورطریقے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ہیں، عید کے 3دنوں میں تمام آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا ہے تاکہ بروقت صفائی انجام پا سکے، آخر میں انہوں کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور عملے کو عید الاضحی کے موقع پر صدر بازار اٹک کینٹ میں صفائی کے شاندارانتظامات کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |