اداسی کی رُت

اداسی کی رُت


از قلم
بینش احمد اٹک

اداسی کی رُت
Image by Willgard Krause from Pixabay


فروری کا مہینہ بھی ختم چکا ہے-
عام طور پر مجھے ان دنوں کچھ ایسا محسوس نہیں ہوتا-
پر جانے کیوں آج کل مجھے ہر طرف اداسی دکھائی دیتی ہے-
پھول،چاند، سورج، ستارے، سب مجھے اداس لگتے ہیں-
کہتے ہیں دل کا موسم جیسا ہو باہر کا بھی ویسا ہی لگتا ہے-
میرا دل اداس رہتا ہے
تبھی مجھے ہر طرف اداسی محسوس ہوتی ہے-
نا جانے میرے دل کو کیا ہو گیا ہے-
نا ہی یہ کچھ بولتا ہے نا سنتا ہے-
میں خوش رہتی ہوں-
لوگوں کے سامنے میں کبھی اداس نہیں رہی-
کبھی کبھی تو میں اتنا ہنستی ہوں کہ
مجھے لگتا ہے کوئی دیکھے گا
تو مجھے پاگل سمجھے گا-
پر مجھے ایسا لگتا ہے کہ
اگر کوئی مجھ سے کچھ پوچھ بیٹھا
تو میں بغیر کچھ بتائے بس رو پڑوں گی-
کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ
میں زندگی کے نام ایک خط لکھوں
اور اس میں یہ تحریر کروں کہ
میں جینا چاہتی ہوں
پر میرے جینے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے
اور وہ کچھ لوگ وہ ہیں جو میرا سب کچھ ہیں-
میں اپنی وجہ سے ان کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی-
شاید اس لیے مجھے اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑیں گے-
لیکن اس چیز کےلیے مجھے بہت بڑا دل چاہیے –
لیکن میں اب تھک گئی ہوں
بہت تھک گئی ہوں-
پلیز تم ہر گلہ شکوہ ختم کر کے ایک بار میری زندگی میں پھر سے آجاؤ نا
میں تمہیں بھلانے کی بہت کوشش کرتی ہوں
پر بھلا ہی نہیں پاتی-
تم میرے دل و دماغ پر قابض ہو-
تمہیں دیکھے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے-
ایک بار آ جاؤ نا
مجھے تمہارے کندھے پر سر رکھ کر بہت سا رونا ہے-
مجھے تم سے کوئی گلہ نہیں ہے کیونکہ
میں نے جب پیار کیا تھا
تو کبھی بھی یہ شرط نہیں رکھی تھی کہ
تم بھی مجھ سے اتنا ہی پیار کرو گے
جتنا میں تم سے کرتی ہوں-
کیونکہ مجھے معلوم ہے
پیار شرطوں پر قائم نہیں ہوتا-
ضروری تو نہیں نا
کہ سب کہانیوں میں دو لوگ شامل ہوں
بعض اوقات ایک کہانی میں
بس ایک ہی کردار ہوتا ہے-
جیسے ہم دونوں کی کہانی میں
بس صرف میرا کردار ہے
تمہارا کوئی نہیں-
یہ کہانی صرف میری ہے
اور ہر کہانی کا انجام خوشگوار تو نہیں ہوتا نا-
میں نے بعض اوقات لوگوں سے سنا ہے کہ
میں بےحس ہوں
پتھر دل ہوں-
یہ کہنا کتنا آسان ہے نا-
پر کاش یہ لوگ جان پائیں کہ
انسان بےحس اور پتھر دل کب اور کیسے بنتا ہے-
بےحس اور پتھر دل بننا بالکل آسان نہیں ہے-
ہم بہت کچھ سہتے ہیں-
کئی رویے کئی تعلق ہمیں ہماری اوقات دکھاتے ہیں-
تب جا کر ہم ہر شے سے بے نیاز ہو جاتے ہیں-
ہم اپنی زندگی کے اس مقام پر آجاتے ہیں
جہاں ہمیں کسی کے بھی روکھے
لہجوں اور رویوں سے رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا-
ہم بالکل بےحس ہو جاتے ہیں-
میں بھی اب بےحس اور پتھر دل ہو گئی ہوں-
پر شاید یہی میرے لیے بہتر ہے-

اداسی کی رُت

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

بینش احمد

Next Post

انیل چوہان سے بات چیت

اتوار مارچ 5 , 2023
خاندانی نام رانا انیل چوہان ہے ۔ ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں 27 مارچ 1967ء کو رانا محمد انور کے گھر میں پیدا ہوئے ۔
انیل چوہان سے بات چیت

مزید دلچسپ تحریریں