جناب حاجی زاہد اقبال بھیل صاحب
علم و فن کا حسیں نگر زاہد
الفتوں کا ہو تم شجر زاہد
پیار و اخلاص کے حوالے سے
تم ہمیشہ ہو اوج پر زاہد
تیری فطرت میں روشنی دیکھی
تیری سوچیں ہیں معتبر زاہد
اہل علم و ادب کی دنیا کا
تم ستارا ہو تم قمر زاہد
لوگ کرتے ہیں تیری تعریفیں
کس سے اوجھل ترا ہنر زاہد
قلب مقبول کی اداؤں میں
تیری الفت کا ہے اثر زاہد
شاعر مقبول ذکی مقبول
بھکر, پنجاب پاکستان
Facebook Notice for EU!
You need to login to view and post FB Comments!