سالانہ بڑی گیارہویں شریف 2025
اٹک(ڈاکٹر محمد سعید خٹک سے)سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں تلاوت قرآن مجید نعت شریف پیرزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے پیش کی جبکہ وسیلہ کے موضوع پر مفتی انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورہ مائدہ میں ہے کہ اللہ تک پہنچنے کیلئے وسیلہ تلاش کرو۔چھت پہ چڑھ سکتا نہیں کوئی زینہ کے بغیر رب کو پاسکتا نہیں کوئی وسیلہ کے بغیر۔اس کے بعد مفتی پیر رفاقت علی حقانی نے سلاسل اربعہ اور انکی شاخوں میں پنڈیگھب۔چھچھ اور اٹک کے قرب وجوار سے معتقدین کو مرید کیا۔بیعت کے بعد زکر خفی جلی کرایا اور کہا کہ زکر جلی سے نمود ونمائش آ سکتی ہے لیکن ذکر خفی میں نہیں سانس اندر جائے تب بھی اللہ کا ذکر سانس باہر نکلے تب بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں کوئی سانس غفلت میں نہ گزاریں،اللہ تعالیٰ نے نماز پڑھنے کا حکم نہیں دیا بلکہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے اس لیے نماز قائم کرنے کے ساتھ ارکان اسلام پر پابندی کریں اور جمعرات شریف کو اجتماعی طور پر حلقہ ذکر اور شجرہ شریف پڑھیں روزانہ 3پیر بھائیوں سے ملیں اور انکی عزت افزائی کریں
انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1988ء میں خواجہ صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ قادری سہروردی ابوالعلاء نقشبندی چشتی صابری جہانگیری کے ہاتھوں میں بیعت کی تھی، 1990ء میں خلافت ملی،میرے پیر مرشد سلسلہ بسلسلہ گیارہویں والے پیر سید شیخ عبدالقادر جیلانی وہاں سے سلسلہ بسلسلہ حضرت علی حیدر کرار وخلفاے راشدین سے جان کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک پہنچ جاتا ہے،اولیائے کرام وہی تعلیم دیتے ہیں جو 1500 سال قبل خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دی تھی اس موقع پر صوفی محمد طارق سمیت دیگر ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |