گڑیالہ چوک میں میڈیکل اور آئی کیمپ لگایا گیا
اٹک (سٹی رپورٹر) ہیومن ویلفئیر ایسوسی ایشن گڑیالہ رجسٹرڈ کی فلاحی خدمات بے مثال ہیں تفصیلات کے مطابق گڑیالہ چوک میں ہیومن ویلفیئر ایوسی ایشن کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل اور آئی کیمپ لگایا گیا ،جس میں ڈاکٹر فیضان لیڈی ڈاکٹر میڈم اقراء اور ڈاکٹر ملک اویس نے کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ،اور فری ادویات دیں،
اس کیمپ میں موضع شکردرہ ،جابہ ،بروٹھہ ،شیں باغ،ڈھوک تورا، ڈھوک کالا خان ،کوٹ نواب خان ، سرگ ،اور ڈھیر گاؤں کے مریضوں نے اپنا معائنہ کرانے کے بعد مفت ادویات لیں ،اہلیاں علاقہ نے اس کیمپ کا انتظام کرنے پر ہیومن ویلفئیرایوسی ایشن کی ٹیم صدر ملک زوالفقار ،سینئر نائب صدر ملک جواد خان ،سیکرٹری انفارمیشن ملک امیر حمزہ ، ملک عبدالغفار ،فیصل حیات ، ملک رجب علی ،ملک امان خان اور سرپرست اعلی ملک بشیر احمد کی خدمات کو چیئرمین حسین ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر محمد یعقوب ساجد نے خراج تحسین پیش کیا، اس کیمپ کے مہمان گرامی ڈاکٹر محمد یعقوب ساجد چیئرمین حسین ویلفیئر ٹرسٹ ،امجد محمود الایثار بلڈ ڈونیشن ،محمد اقبال سپروائزر محکمہ سوشل ویلفیئر اور میاں جنید قائد جماعت اسلامی تھے ،کیمپ کے اختتام پر تمام خدمات سرانجام دینے والوں شرکاء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے،اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |