مقبول ذکی مقبول ، حیات و ادبی خدمت
تحریر : ریحانہ بتول ، جنرل سیکرٹری ، بزمِ اوجِ ادب ، ( بھکر )
سراپا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبول ذکی مقبول
خاندانی نام ۔۔۔ مقبول حسین
ادبی نام ۔۔۔ مقبول ذکی
رنگت ۔۔۔۔ صحرائی
جسم ۔۔۔ بھرا ہوا
قد۔۔۔۔ نکلتا ہوا
شوق ۔۔۔ قلم کاری
مشغلہ ۔۔۔۔ یاریاں ، دل داریاں
لب ولہجہ ۔۔۔۔ شائستہ
ادائیگی ۔۔۔۔۔ مناسب
شعبہ ۔۔۔۔ صحت
عمر ۔۔۔۔ کڑیل جوان
سکونت ۔۔۔۔ منکیرہ ، بھکر
ادبی خدمات ۔۔۔ یادگار
اعزازات ۔۔۔۔ متعدد
حاصلِ حیات ۔۔۔ بیٹا ، بیٹی
ادبی میدان ۔۔۔۔ اُردو ، سرائیکی ، پنجابی شاعری
نثر۔۔۔۔ مصاحبہ نگاری ، مضمون نگاری ، تحقیق ، تنقید ، تجزیہ ، تبصرہ
تخلیقات ۔۔۔۔۔
منفرد لب و لہجہ کا شاعر ، نقاد ، ادیب ، محقق ، تبصرہ نگار ، انٹرویو نگار، ادبی رپوٹر ، صحافی اور اچھا و مخلص انسان دبستانِ تھل کا روشن ستارہ ، ریگ زار تھل میں رہائش پذیر بھکر کی تحصیل منکیرہ ترجمان ِ ادب ۔ دُنیائے ادب میں اُردو ، سرائیکی اور پنجابی کی خوشبو جو کہ صرف تھل ، صحرا تک ہی محدود نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی جہاں اُردو ادب وہاں اپنے فن و ادب کا لوہا منوایا چکے ہیں ۔
محدود وسائل کے باوجود کمزوری کو پسِ پشت ڈال کر اپنی مدد آپ کے تحت ادب کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔
پیدائش
مقبول ذکی مقبول کا خاندانی نام مقبول حسین قلمی نام مقبول ذکی مقبول جس سے ادبی دُنیا میں منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ یکم جنوری 1977ء کو کنال کالونی کے کواٹر لیّہ میں عالمِ وجود میں ہوئے ۔ آپ کے والد اقبال حسین کنال کالونی میں ملازمت کیا کرتے تھے ۔ ہمارے بزرگوں کا تعلق بھی لیّہ شہر سے ہے ۔ 1956ء کو آپ کے بزرگوں نے منکیرہ ( بھکر ) سے کوچ کر گئے تھے اور لیّہ میں آباد ہوئے تھے ۔ 1982ء کو واپس منکیرہ آ کر آباد ہوئے ۔
مقبول ذکی مقبول غریب گھر کے چشم و چراغ ہیں ۔ آپ کے والد اقبال حسین ( 1956ء / 18 دسمبر 2005ء ) شریف النفس انسان تھے ۔ ہمیشہ محنت کو شعار بنایا ۔ اقبال حسین کو اللّٰہ پاک نے پانچ بیٹے اور تین بیٹوں سے نوازا ۔ بھائیوں اور بہنوں میں مقبول ذکی مقبول پیدائش کے حوالے سے پہلا نمبر ہے ۔
تعلیم
ابتدائی تعلیم گھر سے ماں کی گود سے لی پھر مسجد سے پھر مکتب سے سلسلہ چلا گورنمنٹ پرائمری اسکول میں داخلہ لیا بعد ازں رسمی و غیر رسمی انداز میں سیکھنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ تعلیم نے مقبول ذکی مقبول میں مثبت تبدیلیاں لائیں ۔ اچھا انسان و مسلمان اور مفید شہری و پاکستانی بنایا ۔ مقبول ذکی مقبول کو پڑھنے لکھنے کا شوق تو بچپن سے ہی تھا مگر اُس وقت کی مجبوریاں و مسائل جو کہ تعلیم مکمل نہ کرسکے ۔ البتہ ان کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں نہیں ۔
ملازمت
مقبول ذکی مقبول شروع شروع سے مٹھائی کا کام کیا اُس کے بعد کچھ عرصہ گڑ کی خرید و فروخت کا کام کیا اس کے بعد سائیکلوں کی دُکان بنائی ۔ 29 اپریل 2009ء مقبول ذکی مقبول کو والد کی جگہ محکمہ ہیلتھ میں نوکری ملی ۔ تحصیل منکیرہ کے گاؤں بنڈیانوالہ گورنمنٹ ڈسپنسری میں ۔
21 نومبر 2010ء میں ٹی ، ایچ ، کیو ہسپتال منکیرہ میں 18 اکتوبر 2010ء تک جنرل ڈیوٹی سر انجام دی ۔ 12 نومبر 2021ء سے لے کر 21 فروری 2023ء ڈی ، ڈی ایچ ، او آفس منکیرہ میں جزل ڈیوٹی سر انجام دی ۔ 19 جون 2023ء سے ٹی ، ایچ ، کیو ، ہسپتال منکیرہ میں ایم ، ایس ، صاحب کے آفس میں جزل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ تحصیل منکیرہ کے علاقہ میں ایمرجنسی کی صورت میں بھی کائی بار ڈیوٹی کر چکے ہیں ۔
اس نوکری سے اپنی بیوی اور بچوں کی کفالت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ اپنی بیوی بچے اور قرابت داروں سے نہایت ہی شفقت و مہربانی سے پیش آتے ہیں ۔ محکمہ کے لوگ جن کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ اور دیگر ان سے خوش ہیں ۔ اس کے علاوہ ادبی کاموں میں بھی شوق رکھتے ہیں
زمِ اوجِ ادب ، منکیرہ ( بھکر )
بزمِ اوج ادب کا آغاز دسمبر 2022ء سے کیا اس ادبی تنظیم بزمِ اوج ادب منکیرہ ( بھکر ) کے بانی و چیرمین مقبول ذکی مقبول اپنی مدد آپ کے تحت اس بزم کو جوش و خروش کے ساتھ چلا رہے ہیں ۔ کسی سے چندہ وغیرہ آج تک نہیں لیا ۔ ادبی نشستیں ، ادبی مشاعرے ، نعتیہ مشاعرے ، محفل مسالمہ ، مرحوم شعراء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ، ادبی کُتب کی اشاعت اور ایوارڈ و اسناد کی تقریبات اور دیگر ادبی سرگرمیاں جاری و ساری رہتی ہیں ۔ اس سے قبل ادبی تنظیم ٫٫ تھل ادبی سنجوک ،، منکیرہ میں خزانچی رہ چکے ہیں اور اس کے بعد ادبی تنظیم ٫٫ بزمِ نذیر ،، منکیرہ اس کے سیکرٹری نثر و اشاعت بھی کام کر چکے ہیں ۔ ادب کے فروغ کے لئے مقبول ذکی مقبول سر گرم رہتے ہیں ۔
مشاعرے
مقبول ذکی مقبول مختلف شہروں میں مشاعرہ پڑھنے کا شرف حاصل کر چکے ہیں ۔ ادبی نشستوں میں بھی اپنا کلام پیش کر چکے ہیں ۔ جن میں اسلام آباد ، لاہور ، مظفرگڑھ ، سرگودھا ، بھکر ، لیّہ ، میانوالی ، دُلے والا ، سرائے مہاجر ، اڈا جہان خان ، فتح پور ، منکیرہ اور بھی مختلف شہروں میں مشاعرہ بڑھ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ منکیرہ اور اس کے گرد و نواب میں ممبر حضرت امام حسین علیہ السّلام میں بھی جشن کے حوالے سے معصومین علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کی نظمیں پڑھ چکے ہیں ۔ سامعین نے بھرپور پسند کیا
ادبی سرمایہ
٫٫ سجدہ ،، سرائیکی اسلامی شاعری ( 21 مئی 2017ء ) صفحات 172 ناشر : اُردو سخن ڈاٹ کام پاکستان ، چوک اعظم ، لیّہ
٫٫ منتہائے فکر ،، مجموعہ سلام ( 7 اگست 2020ء ) صفحات 200 ناشر : اُردو سخن ڈاٹ کام پاکستان ، چوک اعظم ، لیّہ
٫٫ سُنہرے لوگ ،، نام ور ادبی شخصیات کے انٹرویوز ( جون 2023ء ) صفحات 160 ناشر : القلم رائٹرز فورم پاکستان ، لاہور
٫٫ روشن چہرے ،، معروف ادبی شخصیات سے مصاحبے ( جولائی 2023ء ) صفحات 176 ناشر : القلم رائٹرز فورم پاکستان ، لاہور
٫٫ عاصم بخاری : اعترافِ فن ،، تحقیق و تنقید ( جنوری 2024ء ) صفحات 120 ناشر : ایم ۔ ارسلان پبلشرز ، ملتان
٫٫ شذراتِ مقبول ،، مضامین و تبصرے ( جنوری 2024ء ) صفحات 112 ناشر : القلم رائٹرز فورم پاکستان ، لاہور
٫٫ یہ میرا بھکر ،، فردیات ( فروری 2024ء ) صفحات 128 ناشر : القلم رائٹرز فورم پاکستان ، لاہور
٫٫ اندازِ بیاں دیکھ ،، اُردو پنجابی اور سرائیکی شاعری ( اگست 2024ء ) صفحات 48 ناشر : القلم رائٹرز فورم پاکستان ، لاہور
٫٫ عاصم بخاری : شخص اور شاعر ،، کیفِ منظوم ( فروری 2025ء ) صفحات 136 ناشر : ایم ۔ ارسلان پبلشرز ، ملتان
٫٫ حُب دار قائم : جگمگاتا ستارہ ،، شخصیت اور فن ( فروری 2025ء ) صفحات 160 ناشر : ممتاز پبلی کیشنز ، لاہور
٫٫ حُسنِ بیان ،، مضامین اور تبصرے ( 8 اکتوبر 2025ء ) صفحات 160 ناشر: ممتاز پبلی کیشنز لاہور
مقبول ذکی مقبول کے اعزازات
1 گولڈ میڈل ، منجانب ادب سرائے انٹرنیشنل (لاہور) 10 دسمبر 2018ء
2 حسنِ کارکردگی اول ایوارڈ ، منجانب شاخِ ادب فیض پور خرد انصاری فاؤنڈیشن پاکستان (شیخو پورہ)14 مارچ 2019ء
3 نعت ایوارڈ ، منجانب عشقِ لہر ادبی انجمن (لاہور) 24 مارچ 2019ء
4 ڈاکٹر یاسین جاوید ادبی ایوارڈ ، منجانب کاروانِ بیدل (جھنگ) 30 مارچ 2019ء
5 گولڈ میڈل ، منجانب بھیل ادبی سنگت انٹرنیشنل (ننکانہ صاحب) 3 اگست 2020ء
6 بھیل ادبی ایوارڈ ، سند اور دیگر تحائف منجانب بھیل ادبی سنگت انٹرنیشنل (ننکانہ صاحب) 28 مارچ 2021ء
7 سند امتیاز ، منجانب بزمِ ذوقِ ادب جامکے چیمہ (سیالکوٹ ) 10 جولائی 2021ء
8 ایوارڈ برائے بہترین تصنیف ، منتہائے فکر ، منجانب انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان (راولپنڈی ) 26 جولائی 2021ء
9 گولڈ میڈل ، سند ، کیش اور دیگر تحائف منجانب تنظیم کارِ خیر ( گوجرانولہ ) 21 نومبر 2021ء
10 خوشبوئے نعت ایوارڈ ، منجانب عبد الحق نعت فاؤنڈیشن پاکستان ( سرگودھا ) 25 دسمبر 2021ء
11 حسنِ کارکردگی ایوارڈ ، منجانب ماہنامہ اوج ڈائجسٹ ( ملتان ) 16 جنوری 2022ء
12 سردار ادبی ایوارڈ اور سند امتیاز منجانب بزمِ ذوقِ ادب جامکے چیمہ ( سیالکوٹ ) 13 مارچ 2022ء
13 نقیبی ادبی ایوارڈ 2021ء منجانب نقیبی کاروانِ ادب (فیصل آباد) 26 دسمبر 2022ء
14 سریٹفکیٹ منجانب ادارہ اشا ( ڈیرہ اسماعیل خان ) 3 مارچ 2023ء
15 گولڈ میڈل 2024ء منجانب المصطفیٰ فاؤنڈیشن اور مختلف ادبی تنظیموں کی طرف سے 5 اسناد ، یعقوب فردوسی ( فیصل آباد ) 20 اگست 2023ء
16 اعزای سند ، منجانب ادبی سفر انٹرنیشنل ( لاہور ) 24 اگست 2023ء
شب
17 سندِ اِعزاز منجانب ای میگزین آئی اٹک ( اٹک ) 25 دسمبر 2023ء
18 خدمتِ ادب ایوارڈ 2024ء
منجانب راشد اینڈ ارسلان پبلیکیشز ملتان پاکستان ( ملتان ) 17 اپریل 2024ء
19 شھاب دھلوی ایوارڈ 2024ء
منجانب ادبی تنظیم بزمِ شمسی پاکستان ( قائم پور بہاولپور ) 17 اپریل 2024ء
20 گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی گرینڈ ایوارڈ
منجانب گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی 2024ء ، سرپرست اعلیٰ زیب النساء زیبی ، صدر محمد نواز گلیانہ 20 اپریل 2024ء
21 میر ببر علی انیس ادبی ایوارڈ 2024ء
منجانب گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی ، 12 جولائی 2024ء
22 سند میر ببر علی انیس 2024ء
منجانب گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی 12 جولائی 2024ء
23 اعزازی سند فخرِ وطن 2024ء
منجانب ادبی سفر انٹرنیشنل ، لاہور 10 اگست 2024ء
24 عبد الحمید عدم ایوارڈ 2024ء
منجانب بزمِ سر خیلِ ادب ، لاہور
25 سردار ادبی ایوارڈ 2024ء
روشن چہرے
منجانب بزمِ ذوقِ ادب جام کے چیمہ ڈسکہ ، سیالکوٹ 22 ستمبر 2024ء
26 انوارِ اہلبیت علیہ السّلام ایوارڈ 2024ء
منجانب جنرل سیکرٹری ریحانہ بتول ، بزمِ اوجِ ادب ، بھکر
8 دسمبر 2024ء
27 بھیالی ادب ایوارڈ 2024ء
منجانب بھیالی پاکستان سیالکوٹ ( بانی و صدر پروفیسر ڈاکٹر اکبر علی غازی) 15 دسمبر 2024ء
28 ڈاکٹر علامہ اقبال ایوارڈ 2024ء
منجانب ادبی سفر انٹرنیشنل ، لاہور 21 جنوری 2025ء
29 ٫٫ عبد الحمید عدم ،، لائف ٹائم اچیومنٹ ، گولڈ میڈل ۔۔۔ منجانب
بزمِ سر خیل ادب انٹرنیشنل ، لاہور 4 فروری 2025ء
30 پہچانِ پاکستان ادبی ایوارڈ 2025ء
ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی اور
سندِ اعزاز
منجانب روزنامہ پہچانِ پاکستان ، لاہور
24 فروری 2025ء
31 ایوارڈ برائے کتاب 2024ء ( شذراتِ مقبول )
منجانب بزمِ رفیق انٹر نیشنل بھکر پاکستان
17 مئی 2025ء
32 میرا ادب میری پہچان ایوارڈ 2025ء
منجانب : طالب نظر رائٹرز فورم فورم پاکستان
اشتراک ایوانِ اقبال لاہور
18 مئی 2025ء
33 سرائیکی ایوارڈ 2025ء
اور سند منجانب لیّہ سوسائٹی لیّہ 25 جولائی 2025ء
34 بُنیان مرصوص ادبی ایوارڈ 2025ء
منجانب ادبی سفر انٹر نیشنل ، لاہور یکم اگست 2025ء
35 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2025ء
منجانب محمّد یعقوب فردوسی امیر باد شاہ
تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان
2 اگست 2025ء
35 انڈ یپنڈ ینس ڈے ایوارڈ 2025ء
منجانب انٹرنیشنل یونین آف رائیٹرز بہاول پور
14 اگست 2024ء
36 قومی ایوارڈ 2025ء
اور سند منجانب ادبی تنظیم بزمِ شمسی ، حاصل پور ، بہاول پور
5 اکتوبر 2025ء
مقالہ جات اور کُتب
مقبول ذکی مقبول کے فکر و فن کے حوالے سے جو تحقیقی و تنقیدی کام ہوچکے ہیں ۔ وہ درجِ ذیل ہیں ۔
عنوان مقالہ
مقبول ذکی مقبول کی تصنیف ٫٫ روشن چہرے ،، کا تنقیدی جائزہ
تحقیقی مقالہ برائے بی ۔ ایس ( شعبہ اُردو )
سیشن : 2020ء ۔ 2024ء
مقالہ نگار : سویرا رمضان
نگران مقالہ پروفیسر مسز تسنیم کوثر
شعبہ اُردو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، راجن پور
متعلقہ غازی یونی ورسٹی ، ڈیرہ غازی خان
عنوان مقالہ
مقبول ذکی مقبول بطور نثر نگار ( خصوصی مطالعہ ۔۔۔ اعترافِ فن ، سنہرے لوگ )
تحقیقی مقالہ برائے بی ۔ ایس اُردو
سیشن : 2020ء ۔ 2024ء
مقالہ نگار : محمّد عمران
نگران مقالہ : ڈاکٹر احمد عبداللّٰہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ، کروڑ
شعبہ اُردُو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ، کروڑ لعل عیسن ( لیّہ)
غازی یونی ورسٹی ، ڈیرہ غازی خان
عنوان مقالہ
مقبول ذکی مقبول کی مصاحبہ نگاری
تحقیقی مقالہ برائے بی ۔ ایس اُردُو
مقالہ نگار : فاطمہ بلال
نگران تحقیق : پروفیسر طلعت نقی لیکچرر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ، برائے خواتین ، فاضل پور
سیشن 2021ء ۔ 2025ء
شعبہ اُردُو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، فاضل پور
غازی یونی ورسٹی ، ڈیرہ غازی خان
مقبول ذکی مقبول کے فکر و فن پر اور بھی مقالہ جات لکھے جاسکتے ہیں ۔ مقبول ذکی مقبول کی فن اور شخصیت پر ایک کتاب ترتیب دے چکی ہوں ۔ جس کا نام
٫٫ مقبول ذکی مقبول کی ادبی مقبولیت ،، ( مشاہیر کی نظر میں )
اس کے صفحات 370 ہیں اس کتاب نے علمی و ادبی حلقوں میں بھرپور مقبولیت حاصل کی جبکہ دوسری کتاب جو اس وقت زیرِ تربیت ہے ۔ جس کا نام ہے ۔
٫٫ مقبول ذکی مقبول : خراجِ فن ،،
( ادبیوں کی نظر میں )
رسائل و جرائد اور اخبارات سے وابستگی
رسائل و جرائد اور اخبارات کی اگر بات کروں تو لمبی فہرست ہے ۔ چند کے نام درجِ ذیل ہیں ۔
ماہ نامہ ٫٫ کاروانِ نعت ،، لاہور
ماہنامہ ٫٫ ارژنگ ،، لاہور
ماہنامہ ٫٫!طلوعِ اشک ،، لاہور
سہ ماہی ٫٫ عالمی رنگ ادب ،، کراچی
کتاب لڑی ٫٫ راوی لہر ،، فیض پور خورد ، شیخو پورہ
سہ ماہی ٫٫ رقصِ بسمل ،، جنگ
٫٫ ریگ زارِ تھل ،، کالج میگزین منکیرہ
انٹر نیشنل ماہنامہ ٫٫ اُردُو ڈائجسٹ ،، اسپین
ماہنامہ ٫٫ ادبی پرچہ دسترس ،، انٹرنیشنل کراچی
ہفت روزہ امن انٹرنیشنل گلاسگو / سکاٹ لینڈ
ہفت روزہ ٫٫ مارگلہ نیوز ،، اسلام آباد انٹرنیشنل
ہفت روزہ ٫٫ اخبارِ اکبر ،، رحیم یار خان
ہفت روزہ ٫٫ عہدِ وطن ،، شیخو پورہ
ہفت روزہ عالمی ٫٫ حصّارِ ادب ،، سنڈے میگزین اسلام آباد
روزنامہ ٫٫ خبریں ،، لاہور
روزنامہ ٫٫ اوصاف ،، لاہور
روزنامہ ٫٫ خُوب رُو ،، ملتان
روزنامہ ٫٫ بدلتا زمانہ ،، ملتان
روزنامہ ٫٫ ڈیرہ نیوز ،، ڈیرہ اسماعیل خان
روزنامہ ٫٫ اعتدال ،، ڈیرہ اسماعیل خان
روزنامہ ٫٫ طالبِ نظر ،، کراچی
روزنامہ ٫٫ اٹل فیصلہ ،، لاہور / گوجرانولہ
روزنامہ ٫٫ ٹھنڈی آگ ،، گجرات
روزنامہ ٫٫ سسٹم ،، لاہور
روزنامہ ٫٫ بارڈر لائن ،، لاہور
روزنامہ ٫٫ لیّہ ٹوڈے ،، لیّہ
روزنامہ ٫٫ بھکر ٹوڈے ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ نوائے تھل ،، لیّہ
روزنامہ ٫٫ اپنا ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ بھکر نامہ ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ نوائے بھکر ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ بھکر ٹائمز ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ عوام کی عدالت ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ سچائی ،، بھکر
روزنامہ ٫٫ جموں کشمیر ٹائمز ،، مظفر آباد ، آزاد کشمیر
روزنامہ ٫٫ ڈیلی گلزار ،، لاہور/ ملتان
روزنامہ ٫٫ لودھراں رنگ ،، لودھراں رنگ/ پاکستان
روزنامہ ٫٫ کھٹڑ نیوز ،، فتح جنگ
اور دیگر رسائل و جرائد اور اخبارات میں کلام شائع ہوتا رہا ہے اور شائع ہو بھی رہا ہے ۔
شخصیت کے اوصاف
مقبول ذکی مقبول مہمان نواز ہیں ۔ مہمان نوازی میں بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ مہمان کی آمد پر اللّٰہ پاک کا شکر بھی ادا کرتے ہیں ۔ غمی ہو یا خوشی اہلِ محلہ تک ہی نہیں پورے شہر میں شرکت کرتے ہیں ۔ اور قرابت داروں کا تو اس معاملہ میں زیادہ حق سمجھتے ہیں ۔ نماز روزہ کے سخت پابند ہیں ۔ آج تک کسی قسم کا نشہ نہیں کیا ۔ ایک دن اپنے بڑے چاچا سے سگرٹ لے کر پی لی تھی اس کے دھواں کی سمیل کو بڑا محسوس کیا اس کے بعد کبھی بھی سگرٹ نہیں پی ۔ اپنے علاقہ اور دور دراز سے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ۔ اور ملک بھر میں ان کو متعارف کرایا ساتھ لے کر بھی چلتے ہیں ۔ شاعرانہ اور نثری عظمت کی بات کروں تو کمال مہارت رکھتے ہیں ۔ صرف یہ میں ہی نہیں کہتی معروف قلم کاروں کی آراء موجود ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔
یکم اکتوبر 2019ء کو مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے کا شرف بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ ( ایران و عراق ) قافلہ میں موجود زائرین کی مقبول ذکی مقبول سے متاثر ہوئے تھے ۔ سب سے زیادہ متاثر ہوئے والوں میں جامع مسجد جعفریہ کے خطیب حاجی زوار مولانا بشیر حسین حیدری ( مرحوم ) متاثر ہوئے اور دو بڑے موقعوں پر بروز جمعہ اور ایک نمازِ جنازہ کے مقام پر زوار مقبول ذکی مقبول کے صحیح مینوں میں زوار ہونے کا ذکر کیا تھا ۔
مقبول ذکی مقبول بھکر کی ادبی تاریخ کا خوبصورت حوالہ ہیں ۔ ہزاروں لوگ ان سے محبّت کرتے ہیں ۔ بہت سی خوبیوں کا مجموعہ ہیں جو ان کی ذات میں موجود ہیں ۔ محبّت کا درس علمی اور عملی طور پر بھی پیش کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے اپنے دوست احباب سے جہاں نثر میں اظہارِ محبّت کیا ہے ۔ وہاں منظوم بھی عقیدت و محبّت کا اظہار کیا ہے ۔ جو کتاب ٫٫ انداز بیاں دیکھ ،، میں موجود ہے ۔
اولاد
مقبول ذکی مقبول کو اللّٰہ پاک نے ایک بیٹی اور ایک بیٹا سے نوازا ہے ۔ بیٹی بڑی ہے ۔ بیٹا چھوٹا ہے ۔ بیٹی کا نام اوج زہرا ہے ۔ جس کی تاریخ پیدائش 8 اکتوبر 2012ء ہے ۔ نہم کلاس میں پڑھتی ہے ۔ اوج زہرا نعت خوانی بھی کرتی ہے اور میلاد مبارک پڑھتی ہے ۔ اس کے الاوا مجالسِ عزا حضرت امام حسین علیہ السّلام میں اکثر مجالسِ پڑھتی ہے ۔ گجرات کے معروف بزرگ شاعر عارف یار سوہلوی گجراتی نے اوج زہرا کی حوصلہ افزائی کچھ اس طرح سے کرتے ہیں ۔
صاحبزادی اوج زہرا
مقبول ذکی مقبول اِک بیٹی حور پَری
آواز پیاری اُس دی کوئی سوز گداز بھری
منقبت حسین دی اوہ عجب بیان کری
اوج زہرا دا سوہلیا شالا زینب ہتھ پھڑی
( راوی لہر ، فیض پور خورد ، شیخو پورہ ، ص 5 )
اللّٰہ پاک نے بیٹے جیسی نعمت سے بھی نوازا جس کا نام گُفام حسین ہے ۔ اس کی تاریخ پیدائش 21 مئی 2015ء ہے ۔ ہفتم جماعت میں پڑھتا ہے ۔
عارف یار سوہلوی گجراتی نے کیا خوب کہا ہے ۔
صاحبزادہ گُلفام حسین
مقبول ذکی نوں بخشیا ربّ ہیرا برخوردار
اوہ کھڑیا پھُل گلاب دا وچ ذکی دے گلزار
اوہدی صورت شکل انو کھڑی تے لذت وچ گُفتار
گُلفام حسین سوہلیا کدی ہوسی سردار
اوہدی عُمر خضر ، الیاس توں لمی کرے خُدا
عیش بہاراں اُس توں کدی نہ ہون جُدا
عزت شرف اقبال دا او اوہدے سر تے رہے ہُما
عارف پہنچے عرش عظیم تے ایہہ شالا میری دُعا
عارف یار سوہلوی گجراتی کی ایک اور نظم بھی ملاحظہ فرمائیں
گُلفام حسین کو عارف یار کی نصیحت
کھیلوں میں کر وقت نہ ضائع بَن جا کِرم کتابوں کا
بغیر علم کے کھوج نہیں ملتا دِل کے گوھر نایابوں کا
علم اِنسان کی زیب و زینت علم اِنسان کا زیور ہے
علم سے نہ شرما پیارے علم ہے حُسن شبابوں کا
علم سے ہوتا ہے دِل روشن جہالت بڑا اندھیرا ہے
علم دیوان خُدا کی طرفوں محشر کے حسابوں کا
جاہل پہ ہے تنگ دین و دُنیا جاہل بڑا نکارا ہے
درد کانٹوں کی جھیل پیارے علم ہے پھُل کتابوں کا
( راوی لہر ، فیض پور خورد ، شیخو پورہ ، ص 5 )
مقبول ذکی مقبول کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں پیدائش کے بعد فوت ہو گئے ہیں ۔ اِس کے بعد بچوں کی پیدائش کا سلسلہ رک گیا ہے ۔
میرے لیے بھی ایک نظم کہی گئی ہے وہ بھی
ملاحظہ فرمائیں
ریحانہ بتول کی تعریف سے عاجز ہے یہ میری زباں
اُس کی نظم و نثر سے متاثر ہے یہ بندہ ناداں
سجدہ کتاب میں چھپا ہوا ہے ریحانہ بتول کا بیاں
وہ خوش نصیب گلی ہے جس میں اُس کا مکاں
مقبول ذکی مقبول کا خاندانی پسِ منظر کتاب ٫٫ سنہرے لوگ ،، ( نام ور ادبی شخصیات سے انٹرویوز ) مصنّف مقبول ذکی مقبول عنوان مقبول ذکی مقبول نقشِ حیات صفحہ نمبر 18 پر ملاحظہ
***
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |