اکادمی ادبیات کیمبلپور کے وفد کی راجہ مختیار احمد سے تعزیت
اٹک ( سٹی رپورٹر ) اکادمی ادبیات کیمبل پور اٹک کے ایک نمائندہ وفد نے آج اٹک کے معروف ماہرِ تعلیم، ریٹائرڈ ڈی ای او اٹک، شاعر و ادیب جناب راجہ مختیار احمد سگھروی کے گھر اُن سے ملاقات کی اور راجہ مختیار احمد صاحب کی ہمشیرہ کی وفات پر اُن سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ھوئے دعائے مغفرت کی۔
وفد میں اکادمی ادبیات کیمبل پور کے نائب صدر سید مونس رضا، ممبر مجلسِ عاملہ محسن عباس ملک، جنرل سیکرٹری طاہر اسیر اور جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر نُصرت بُخاری شامل تھے۔ اکادمی ادبیات کیمبل پور کے صدر احمد علی ثاقب مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔ اُن کی طرف سے بھی تعز یت اور گہرے دکھ کا پیغام راجہ صاحب تک پہنچایا گیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی مرحومہ کی منازلِ قبر و حشر آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |