جشن شعر و سخن مشاعرہ 28ستمبر کو ہو گا
دبئی (ایم یوسف بھٹی) جشن شعر و سخن مشاعرہ 28ستمبر کو ہو گا۔ اس مشاعرے کا انعقاد "دی ہانس گروپ اور اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم” کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ مشاعرہ دبئی میں اودھ مہتا روڈ پر ایرانی کلب میں شام 7 بج کر 30 پر شروع ہو گا۔ اس مشاعرے کے مہمان خصوصی پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی ہوں گے اور صدارت شاعر فرحت عباس شاہ کریں گے۔
دیگر شعرائے کرام میں سلیمان جازب، حفیظ عامر، تابش زیدی اور ذکیہ غزل، کنول ملک اور عائشہ شیخ عاشی شامل ہیں۔ دی ہانس گلوبل گروپ اور اوور سیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے چیئرمین میاں منیر ہانس مہمان شعراء کا خیر مقدم کریں گے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |