دی کیمبرج سکول میں ایجوکیشنل ایوارڈزکی پر وقار تقریب
لالہ موسی (نمائندہ خصوصی) ایجوکیشنل ایوارڈزکی پر وقار تقریب دی کیمبرج سکول میں منعقد ھوئی جس میں تحصیل کھاریاں لالہ موسئ کے سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے میٹرک نتائج 2025 کے پوزیشن ھولڈرز طلبہ وطالبات کے علاوہ بچوں کے والدین سیاسی سماجی کاروباری صحافتی شخصیات نے شرکت کی گورنمنٹ ایم بی گرلزھائی سکول لالہ موسئ کی ھیڈ مسٹریس میڈم ثمینہ اصغر کو مہمان خصوصی ڈائریکٹر تعلیمات گوجرانوالہ ڈویزن چودھری اورنگ زیب نے اپنے دست مبارک سے ضلع اور تحصیل کھاریاں میں سب سے زیادہ پوزیشنیں لینے پر ٹرافی پیش کی اور پوزیشن ھولڈرز میں شیلڈز اور کیش پرائز سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے ۔ تقریب سے محمد ایوب بھٹی ، پروفیسر توصیف اسلم شیخ ، چوتھی محمد ارشد کالس ، چوہدری محمد اور نے زیب اور محترمہ ثمینہ اصغر نے خطاب کیا ۔
تقریب میں نظامت کی فرائض الطاف حسین یاد نے ادا کیے۔چیف ایڈیٹر لالہ موسئ نیوز ماہر تعلیم محمد ایوب بھٹی ،الطاف سلیمی ،فیصل جنجوعہ، لطیف نجمی، الطاف حسین یاد ،فیاض الحسنین حیدری نے مہمانوں کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے دیگر مہانوں ۔معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد ارشد کالس ، پی پی پی کے سٹی صدر ملک شفیق امجد ،شبیر احمد بھٹی صدر انجمن کشمیریاں نعیم اشرف چودھری صدر مرکزی انجمن تاجران، ڈاکٹر اسلم جنجوعہ، ماہر تعلیم عبدالجلیل ، صفدر حسین تارڑ ،عنصر فاروقی ،آفتاب کائرہ ،ڈی ای او سیکنڈری اظہر اقباال، چودھری ساجد ندیم نت صدر پی ٹی یو ضلع گجرات چودھری عبدالجلیل ،غوث احمد کائرہ ،شہباز باغانوالہ، اسداللہ انصاری، رانا نعیم ، اظہر شاہ ، ملک اکرم جانباز،صفدر حسین ڈاکٹر شیخ ارشد ،ڈاکٹر مقدس ملک، پروفیسرشیخ توصیف اسلم سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کالج کھاریاں عبداللہ توصیف شیخ پرنسپل دی کیمبرج د یگر موجود تھے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |