مقبول ذکی مقبول ( ایک خراجِ تحسین )
شاعر : خالق داد چھینہ ، جہان خان ، بھکر
الفاظ کے پیکر میں خوابوں کو سجاتا ہے
مقبول ذکی مقبول دلوں کو جگاتا ہے
شاعری کی بستی میں خوشبو بکھیر دیتا
نثر کی ندی میں بھی وہ موتی اُچھالتا ہے
لفظوں کا جادوگر ، معنی کا مسافر ہے
ہر شعر میں اک نیا زمانہ بناتا ہے
سوچوں کے افق پر جب سورج اُبھرتا ہے
وہ لفظوں کے پرچم سے روشَن فضا کرتا ہے
ادب کی زمیں پر وہ خوشبو سا بکھر جائے
دل میں جو اُتر جائے ، صدیوں تک ٹھہر جائے
حرفوں کا امام ، خیالوں کا راہبر
مقبول ذکی مقبول ۔۔۔۔ادب کا معتبر
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |