محترم جناب مقبول ذکی مقبول صاحب
السّلام علیکم!
امید ہے آپ خیریت سے ہونگے آپ کی
شاعری کی کتاب ٫٫ سجدہ ،، زیرِ مطالعہ رہی ۔ جس میں
آپ نے حمد ، نعت ، کربلا کے واقعات ، امام عالی مقام علیہ السلام کی تعریف و توصیف
نہ صرف خوش اسلوبی سے بیان کی ہے بلکہ دل
فریب ، اچھوتے اظہار کا خیال فرمایا ہے ٫٫ سجدہ ،، کی صورت
میں آپ نے سرائیکی ادب کو آسمان کی بلندی تک
پہنچایا ہے آپ نے ایک ایسی تخیلق فرمائی ہے جو سدا بہار
حثیت کی حامل ہے ۔ آپ کی تصانیف نہ صرف دُنیاوی
لحاظ سے اہم ہے بلکہ آپ کے لیے توشہ آخرت ثابت
ہوگی ، میرے اظہارِ خیال کے مطابق سرائیکی ادب کے
قاری کے لیے یہ کتاب اپنے طرزِ بیاں ، خوش اسلوبی کی
بنا پر منفرد حیثیت کی حامل ہوگی ، خدا کرے زورِ قلم اور ۔۔۔!!!
والسّلام
آپ کا خیراندیش
محمد ثقلین کانجن
از سعد والہ
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔