2 جون 2022ء
عزیزم مقبول ذکی مقبول صاحب
السلام علیکم !
امید ہے مزاج بہ خیر ہوگا ۔آپ کے مشاہیر ادب کے حوالے سے انٹرویوز دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ۔ ماشاء اللّٰہ آ پ ایک مضافاتی علاقے میں مرکز سے دُور رہ کر ادب کے لیے جو کام کر رہے ہیں وہ یقیناً قابلِ تحسین ہے ۔ میرا تعلق بھی ایک ایسے ہی شہر سے ہے جو مرکز دُور ہے اور میں چھوٹے شہروں کی مشکلات سے بہ خوبی آشناہوں ۔ آپ کی خدمت میں اپنی ایک کتاب ( جو مرتب کی ہے ) آزاد کشمیر میں اُردُو شاعری اور میری ادارت میں شائع ہونے والا ایک کالج میگزین بساط ، 2020ء ارسال کررہاہوں تیسری کتاب, احمد عطا اللّٰہ کی غزل گوئی کا مسودہ دستیاب نہ ہوسکا جس کےلیے معذرت قبول کیجیے ۔میرے پبلشر روہی بکس ، فیصل آباد نے یقین دہانی کروا رکھی ہے کہ جلد اس کتاب کا نقش ثانی ضرور کرے گا ۔ اگر یہ ہو جاتا ہے تو وہ بھی ارسال کر دوں گا ۔
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
آ پ کا بھائی
فرہاد احمد فگار
نثار جنرل اسٹور لوئر چھتر ،
مظفر آباد ، آزاد کشمیر
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔