بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
میرے پیارے بھائی جان
جناب عزتِ مآب قابلِ احترام ۔ واجب القدر مقبول ذکی مقبول صاحب
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ ۔ بھائی جان میں سب سے پہلے
شاعری کی ایک عظیم کتاب ٫٫ منتہائے فکر ،، کی اعلیٰ تحلیق پر آپ کو
دلی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جس طرح آپ نے اِس
کتاب میں اِستعارے اور تشبیہات کا استعمال کیا ہے آپ نے مجھے
خط لکھنے پر مجبور کر دیا ہے
میں اِس خط کے ذریعے آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں
تاکہ آپ اِس سے بھی زیادہ بہتر کربلائی ادب تحلیق کر سکیں
اور آپ کی نثر و مضمون نگاری کے جوہری فن پارے
نگاہِ زیست پر نمودار ہوتے رہتے ہیں آپ کی کاوشوں سے
اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی تمام تر زندگی ادب کے لئے وقف کر دی ہے
میرے نزدیک ایسے ادیب صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں
جن کی پاکیزہ زندگی کا ہر عمل ادب کی خوشبو بکھیر تا نظر آتا ہے
میں دعا گو ہوں کہ خالقِ لم یزل آپ کو ہر قسم کی نظر بد سے
محفوظ رکھے بصدقہ چہاردہ معصومین علیہم السّلام
والسّلام فقط آپ کا بھائی
راویِ کربلا ۔ ارشاد ڈیروی ، ڈیرہ غازی خان
12/5/2021
مظفر آباد آزاد کشمیر
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔