بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
جوہر آباد ، خوشاب
5 نومبر 2025ء
محترم جناب مقبول ذکی مقبول صاحب۔۔۔۔۔۔۔آپ کیسے ہیں۔
ماشاء اللّٰہ آپ کی ادبی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں ۔ آپ الفاظ کے جادوگر ہیں ۔ آپ کی تحریر پڑھتے ہوئے قاری پر سحر طاری ہو جاتا ہے ۔ ٫٫ حسن بیان ،، بہت خوبصورت کاوش ہے۔آپ نے جس طرح سے ہم عصر ماہرین ادب کے خدمات کا کھلے لفظوں اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اس کی نظیر بہت کم ملتی ہے ۔ اے کاش ہم بھی اس قابل ہوتے کہ آپ کی نظرکرم کے آئینے میں مقید ہو کر آپ کے قلم کی روشنائی سے نکلتے ہوئے آپ کی کتاب میں رقم ہوسکتے ۔ لیکن شاید اب عشق کی منازل باقی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری طرف سے اس قابل قدر کاوش ٫٫ حُسنِ بیان ،، کی اشاعت پر دلی مبارک باد
٫٫ اللّٰہ کرے زور قلم اور زیادہ ،،
دعاؤں کا طلبگار :
ڈاکٹر راجا غلام اصغر طاہر
جوہرآباد
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔