26 اگست 2022ء
اسلام علیکم
محترم بھائی جان مقبول ذکی مقبول
امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور میں بھی خیریت
سے ہوں مجھے آپ کی کتاب ملی میں نے آپ کا گفٹ کھولا اور آپ کی نئی کتاب
منتہائے فکر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور جب اس کا مطالعہ کیا تو اور بھی خوشی
ہوئی دل تو بہت سکون ملا آپ نے اللّٰہ پاک کے ذکر سے شروع کیا نبی پاک (صہ)
کی سیرت بیان کی پڑھ کر بہت دلی سکون ملا اور جیسے جیسے کتاب کو پڑھتا
گیا یقین مانو کے بہت سکون جس طرح آپ نے حضرت حسین ( ع) اور شہدائے
کربلا کا خوب صورت ذکر بیان کیا دل کرتا ہے کہ پڑھتا ہی جاؤں ایک ایک
لفظ کو اس خوب صورت انداز میں ڈھال کر بیان کیا کہ یقین نہیں ہو رہا
تھا کہ میں کوئی کتاب پڑھ رہا ہوں میری آنکھوں کے سامنے ایک حقیقت
محسوس ہو رہی تھی مقبول ذکی بھائی اگر میں یوں ہی لکھتا جاؤں تو منتہائے فکر
پر ایک جامع کتاب لکھی جاسکتی ہے پر یہ مختصر خط اظہارِ محبت
بیان کر رہا ہوں اتنی خوشی اور سکون محسوس کر رہا ہوں کہ بیان نہیں کر سکتا
اس کے ساتھ اجازت چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ آپ یوں ہی دل و جان
سے اللّٰہ پاک اور اس کے نبی (صہ) اور شہدائے کربلا کا ذکر کرتے رہیں گے اللّٰہ پاک آپ
کو سلامت رکھے اور ایسے ہی لکھنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )
والسّلام
آپ کا بھائی
راشد ناز
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔