ادارہ علومِ اسلامی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راولپنڈی (پریس ریلیز) راولپنڈی میں ادارہ علومِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میڈیکل کیمپ میں جدید طبی سہولیات کے ذریعے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
کیمپ کے دوران ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر طارق محمود نے طلبہ کو صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد عادل اور ڈاکٹر فرقان نے شرکاء کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جبکہ لیڈی ڈاکٹر مومنہ شبیر نے خواتین کو درپیش طبی مسائل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر ادارہ علومِ اسلامی کے پرنسپل مولانا بلال توصیف نے میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ طلبہ کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اہلِ علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے طبی کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ علومِ اسلامی کی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ طلبہ کو ایک بہتر، محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |