ادارہ علومِ اسلامی راولپنڈی میں تعلیمی سیمینار
ادارہ علومِ اسلامی راولپنڈی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد طلبہ کی کردار سازی اور تربیت کے مختلف پہلوؤں پر زور
راولپنڈی (پریس ریلیز) ادارۂ علومِ اسلامی راولپنڈی میں 15 نومبر 2025ء کو طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے ایک اہم تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل مولانا بلال صاحب نے خصوصی سرپرستی کی، جبکہ مہمان اسپیکر کا پرتپاک استقبال مدرس ڈاکٹر عادل نے کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایجوکیشنِسٹ، کالم نگار اور پبلک اسپیکر محمد ذیشان بٹ نے کہا کہ مولانا بلال صاحب ہمارے استاد ہیں اور ہم نے عملی زندگی گزارنے کا سلیقہ انہی سے سیکھا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر واضح کیا کہ حقیقی طالب علم وہ ہے جس کے اندر علم حاصل کرنے کی سچی طلب موجود ہو۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم مؤدب ہو، وقت کا پابند ہو، اپنے سبق کی باقاعدہ دُہرائی کرے اور جو علم سیکھے اس پر عمل کرے تو وہی حقیقی معنوں میں طالب علم کہلاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علم کو زبردستی ذہن میں نہیں ٹھونسا جا سکتا، بلکہ یہ وہ دولت ہے جسے طالب علم خود اپنی کوشش سے جذب کرتا ہے۔
سیمینار کے اختتام پر ادارے کی انتظامیہ نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |