جناح پارک میں محکمہ بہبودِ آبادی کے زیرِ انتظام رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
اٹک ( سٹی رپورٹر) محکمہ بہبودِ آبادی کے زیرِ انتظام جناح پارک میں مختلف تفریحی اور ادبی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جن میں محفلِ مشاعرہ، پتلی تماشہ اور آگاہی کے حوالے سے مختلف سٹالز شامل تھے۔ پروگرام میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رنگا رنگ سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
تقریب کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی پاکستان شیخ آفتاب احمد نے کیا۔ اس موقع پر ظفر اقبال رحمانی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبودِ آبادی و پاپولیشن آفیسر اٹک اور کاروانِ قلم اٹک کے چیئرمین نزاکت علی نازک بھی موجود تھے۔
محفلِ مشاعرہ میں مقامی شعراء نے کلام پیش کیا جبکہ پتلی تماشہ اور دیگر تفریحی پروگرامز نے بچوں اور بڑوں کی توجہ حاصل کی۔ مختلف سٹالز کے ذریعے عوام کو بہبودِ آبادی اور سماجی آگاہی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شیخ آفتاب احمد نے محکمہ بہبودِ آبادی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز عوام میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |