مقبول ذکی مقبول کے نام ادیبوں اور شاعروں کے خطوط
786
کھنڈ مسلم شیخاں
22 اگست 2022ء
اسلام و علیکم
محترم جناب مقبول ذکی مقبول صاحب
خالقِ اکبر سے اُمید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہونگے
میں یہاں خیریت سے ہوں
مجھے کتابوں کا مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے اکثر کتابیں لاہور
سے لے کر آتا ہوں زیادہ تر اسلامی کُتب کا مطالعہ کرتا ہوں
آپ کی کتاب سجدہ اور منتہائے فکر زیرِ مطالعہ اکثر رہتی ہیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا جو کلام ہے بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے
اکثر گھر میں عَلم کے نیچے بیٹھ کر اور اپنے بچوں کو بھی سناتا ہوں
اس سے روحانیت کو سکون ملتا ہے اور کیوں نہ ملے محمّد و آلِ محمّد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا ذکر ہی ایسا ہے
جو چودہ سو سال سے ہو رہا ہے ایسے لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو
میں آپ کے سرائیکی اشعار کی بات کروں یا اُردُو اشعار کی بات کروں یہ سوچ رہا ہوں
آپ کے اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہے سرائیکی زبان میں یہ شعر مجھے بہت پسند ہے
عاشور دا ڈیہاڑا پیشیں نماز ویلا
ساری خدائی اُتے چھاوݨ لگا ہے سجدہ
اُردو زبان میں یہ شعر
زیستِ انساں میں مہکتے ہی رہے ہیں ہر گھڑی
یثرب و کعبہ نجف اور احترامِ کربلا
آپ کے لے بہت ساری دُعائیں ہیں اللّٰہ پاک آپ کو سلامت رکھے اسی طرح ادب کی خدمت
کرتے رہیں
والسّلام
آپ کا فین
ربّ نواز ، کھنڈ مسلم شیخاں ، گوھر والا ، منکیرہ ( بھکر )
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔