ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے لئیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
ملازمین کے حقوق کے لئیے آواز بلند کرنے اور گزشتہ کئی عشروں سے طویل جہد و جہد پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کی طرف سے ایک تقریب میں صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن احمد خان کی طرف سے ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تقریب کا اہتمام ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں اپیکا ایگزیکٹو باڈی ممبران کے علاؤہ عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب سے خطاب میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طفیل احمد خان جوائنٹ سیکرٹری ملک رفعت حیات چیئرمین اپیکا ہیلتھ یونٹ اقبال خان صدر اپیکا ہیلتھ خالد محمود صدر پاپولیشن ویلفئیر یونٹ ندیم حیدری میاں محمد شکیل و دیگر نے ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کی خدمات کو سراہا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |