ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے ) ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین، ڈی پی او اٹک عمر سلامت، ایس پی انویسٹیگیشن اٹک عمران رزاق ،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اراکین امن کمیٹی نے شر کت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے شر کاء نے کہا کہ سردار الانبیاء حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔آپ ﷺ کی اسوہء حسنہ دنیا و آخرت میں ہماری بقا،سلامتی و کامیابی کی ضامن ہے۔ ہندوستان میں پی جی پی کی تر جمان نے ہمارے پیارے رسول ﷺ کی شان اقدس میں جو گستاخی کی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے جس پر بھارتی حکومت کو بھر پور کاروائی کر نی چاہیے۔

ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

مذکورہ تر جمان کی اس قبیح حر کت سے پوری مسلم امہ کے جذبات مجروع ہو ئے ہیں۔آج پوری دنیا کے مسلمان اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے اور یہ احتجاج مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔شر کاء نے کہا کہ پوری دنیا کو اس بات کا ادراک کر نا چاہیے کہ سرور کو نین ﷺ ہماری سانسوں اور خون میں بستے ہیں اور آپ ﷺ کی شان اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوتی ہے لہذاعالمی برادری کو اس حساس معاملے پر محتاط رہنا چاہیے۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین کا کردار ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے انتہاٸی اہم ہے اور موجودہ حالات میں اس کمیٹی کی اہمیت بڑھ گٸی ہے۔ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے کہا کہ موجودہ حالات میں پر امن احتجاج کو بھرپور فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاۓ گی۔بعد ازاں اراکین امن کمیٹی نے حالات کے تناظر میں اپنی تجاویز اجلاس میں پیش کیں،پر امن احتجاج کے انعقاد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواٸی اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کرواٸی گٸی۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

حضرت زینبؑ کا سفر شام اور نمازِ شب

جمعہ جون 10 , 2022
راتوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے جسم کو تکلیف دے کر رضائے الٰہی خریدی جاسکتی ہے۔ جس کا بہترین انعام جنت ہے۔
حضرت زینبؑ کا سفر شام اور نمازِ شب

مزید دلچسپ تحریریں