اٹک میں نعتیہ مشاعرہ

کاروان قلم اٹک کے زیر اہتمام 18 اپریل کو ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر  ابرار نیئر  نے کی نظامت کے فرائض کاروان قلم کے ایڈمن نزاکت علی نازک نے ادا کیے مشاعرے میں مہمانِ خصوصی اٹک کے معروف نعت خوان محمد ریاض اٹکی تھے تقریب کا آغاز نزاکت علی نازک نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد نعت خوان نعلین حیدر سلطان نے سید حبدار قائم کی تحریر کردہ نعت جب کہ مہمانِ خصوصی ریاض اٹکی نے احمد ندیم قاسمی کی نعت سنا کر ایک سماں باندھ دیا  مشاعرے کی عکس بندی نعلین حیدر سلطان نے کی جس میں نزاکت علی نازک ،سید حبدار قائم اور ابرار نیئر نے اپنا کلام سنایا۔ تینوں شعرا کے کلام سے ایک ایک شعر ملاحظہ فرمائیے:۔سید حبدار قائم

طٰہٰ کے گیسووں سے معنبر سحر ملے

مدت سے آرزو ہے کہ اِذنِ سفر ملے


نزاکت علی نازک

لبوں پر آپؐ کا جب نام آیا یا رسول اللہ

زمیں کیا آسماں قدموں میں پایا یا رسول اللہ


ابرار نیئر

قل ھو اللہ احد، حمد میں لکھوں اُس کی

نعت لکھنی ہو تو پھر سورہءکوثر لکھوں


 کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے  مشاعرے میں صرف تین شعرا کو دعوت دی گئی جسے سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا سابقہ مشاعروں کی سوشل میڈیا پر پزیرائی کا ذکر بھی کیا گیا۔ جسے عوام میں بے حد سراہا جا رہا ہے

حبدار قائم

رپورٹ: سید حبدار قائم

سیکریٹری کاروان قلم

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

شاعر سپاہی، محمد عنایت حیدری

منگل اپریل 20 , 2021
بقول شخصے کیمبل پوراٹک کی سرزمین میں شاعری کے جراثیم پائے جاتے ہیں مگر بندہ پولیس جیسے خشک محکمے میں ہو
Anayat Haidri

مزید دلچسپ تحریریں