محکمہ صحت پنجاب محمد شبیر کی گریڈ 17 میں ترقی
اٹک (سٹی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب محمد شبیر کی گریڈ 17 میں ترقی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک میں سپرٹینڈنٹ کی خالی آسامی پر تعیناتی کے احکامات جاری محمد شبیر اسٹیوگرافر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی گریڈ 17 میں ترقی کے سیکرٹری صحت و پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی طرف سے جاری کردہ آڈر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے محمد شبیر کو پیش کیے اس موقع پر ایڈمن آفسیر ڈی ایچ اے حاجی سجاد صاحب بھی موجود تھے
سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسد اسماعیل نے کہا کہ محمد شبیر انتہائی محنتی ایماندار ملنسار و خوش اخلاق انسان ہیں انھوں نے اپنی محنت اور خلوص نیت سے یہ مقام حاصل کیا عوام الناس و محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ان کا رویہ قابل ستائش ھے یہی وجہ ھے کہ انہیں ملازمین و افسران کا اعتماد حاصل ھے ان کی مزید ترقی کے لیئے دعا گو ہیں دیگر ملازمین کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |