پنڈی گھیب کے شاعرعبد الرحمن عبد کی کتاب اردو شاعری میں اچھا اضافہ ہے ، طاہر اسیر
اٹک ( ہشام خان اعوان ) اکادمی ادبیاتِ کیمبل پور کے جنرل سیکرٹری طاہر اسیر نے پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے شاعر عبد الرحمن عبد کو ان کی کتاب نوائے خیال کی اشاعت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوائے خیال اردو شاعری میں بہترین اضافے کا موجب بنے گی، عبد الرحمن عبد اکادمی ادبیات کیمبل پور میں تشریف لائے اور مختلف شعراء کرام اور ادیبوں سے ملاقات کی، اس موقع پر معروف ادیب، صداکار، خطاط، مصور اور وکیپیڈیا کے سابق مدیر آغا جہانگیر بخاری بھی موجود تھے، آغا جہانگیر بخاری نے کتاب میں شامل گھیبی لہجے کی خصوصی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس شعری مجموعے کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان و ادب کی خدمت پر محمول کیا،
عبد الرحمن عبد اردو کے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہیں اور آج کل پنڈی گھیب ہائی سکول میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں نوائے خیال سے پہلے ان کی دو کتابیں لہر در لہر اور اشک خنداں بھی قارئین میں مقبول رہی ہیں
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |