مقبول ذکی مقبول کی مقبولیت شائع ہوگئی
بھکر ( نمائندہ خصوصی ) ریحانہ بتول کی کتاب”مقبول ذکی مقبول کی مقبولیت ( مشاہیر کی نظر میں ) مارکیٹ میں آگئی ہے یہ کتاب اُردو ادب سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے مقبول ذکی مقبول نے بہت ہی کم عرصہ میں اپنی محنت سے ادب کی دنیا میں اپنا مقام حاصل کرلیا ہے منکیرہ تھل کے ریگزاروں سے تعلق ہونے کے باوجود ادب سے اتنا گہرا لگاو رکھ کر ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور علاقہ تھل کا نام روشن کیا ہے
پاکستان بھر سے پروفیسر و ڈاکٹر صاحبان نے مقبول ذکی مقبول شخصیت اور فن پر مضامین لکھے ہیں جو مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے کے بعد مؤلفہ ریحانہ بتول نے کتاب کی صورت پیش کئے ہیں ۔ مقبول ذکی مقبول کی تصانیف اس سے پہلے چھپ کر بہت سی بڑی لائبریریوں کی زینت بن چکی ہیں جس تعداد دس ہے اس مادی دنیا اور پر فتن دور میں ادب سے تعلق رکھنا کوئی آسان نہیں ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |