عیدالاضحی پر ڈیوٹی دینے والے سنٹری ورکرز کیلئے اعزازیہ
اٹک (ہشام خان اعوان سے/نیوز ایڈیٹر)عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر صفائی کی بہترین خدمات انجام دینے والے سنٹری ورکرز کیلئے اعزازیہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کی طرح ضلع اٹک میں بھی سنٹری ورکرز میں انعامی چیکس کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ” ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر صفائی کے انتظامات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سینٹری ورکرز کو اعزازیہ دیا گیا، یہ تقریب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے زیرِ اہتمام اٹک کی ایک نجی مارکی میں منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ نواز سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی3تحصیل اٹک ملک حمید اکبر خان، ضلعی صدرمسلم لیگ نواز اٹک محمد سلیم شہزاد، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمودشیخ،سینئر رہنماء مسلم لیگ نواز اٹک شیخ اجمل محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و انفارمیشن اٹک شہزاد نیاز کھوکھر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک سردار آفتاب احمد خان،ضلعی صدر مسلم لیگ نواز خواتین ونگ اٹک بیگم خالدہ مسرت رانا، سماجی خاتون راشدہ بیگ، تقریب کے میزبان منیجرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(RWMC) تحصیل اٹک ولید عباسی اورفوکل پرسن آر ڈبلیو ایم سی ظاہر خان کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے ممبر سنٹرل کور کمیٹی و ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک فہیم نعمت خٹک،چیئر مین آل پاکستان الیکٹرانک اینڈ پرنٹ اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک و سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان، پریس فوٹو گرافر محکمہ اطلاعات اٹک عتیق احمد،سینئر صحافیوں سید انعام علی کاظمی اور ندیم حیدرسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر ”ستھرا پنجاب ”صفائی مہم کے ورکرز نے شاندار اور قابل تحسین کام کیاہے،اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اٹک کی جانب سے ضلع بھر میں آج کے روز” ستھراپنجاب” صفائی مہم کے ورکرزکی اعلیٰ کارکردگی کے سلسلے میں تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، جس میں سنٹری ورکرزکووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایواڈز دیئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امسال عیدالاضحی کے مو قع پر” ستھرا پنجاب ” پروگرام کے ورکرزنے ضلع بھر میں صفائی کا موثر انتظام کیا ہے، جو کہ قابل تحسین اقدام ہے، کیونکہ سنٹری ورکرز نے شدید گرمی کے موسم میں اپنے فرائض تندہی اور ایمانداری سے سر انجام دیئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں، راؤ عاطف رضا نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر”ستھرا پنجاب” پروگرام کے ورکرز نے مسلسل 3 روز تک ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا تھا اور اس ضمن میں ہمیں ”ستھرا پنجاب”پروگرام کے عملے پر فخر ہے، اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی خصوصی طور پر” ستھرا پنجاب” پروگرام کے عملے کو سراہا ،
ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ معاشرے میں موجودہر فرد کو صفائی ستھرائی کیلئے مل جل کر کام کر نا ہو گا، کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں ہم سب کو اجتماعی آگاہی فراہم کر نے کی ضرورت ہے، اس موقع پر ٹکٹ ہو لڈر مسلم لیگ نواز سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان،ضلعی صدر مسلم لیگ نواز محمد سلیم شہزاد اورسابق چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا کہ وہ ”ستھرا پنجاب” صفائی مہم شروع کر نے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں کہ ان کے اس انقلابی اقدام کی وجہ سے عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے،انہوں نے سینٹری ورکرز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی محنت کو معاشرے میں صفائی کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سینٹری سٹاف کیلئے اعزازی چیکس کے اجراء کو ایک مثبت اقدام قرار دیا ، کیونکہ اس سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،آخر میں ” ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے عملے میں فی کس10ہزار روپے کے انعامی چیکس تقسیم کیے گئے ۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |