ملک حسن اختر اعوان کا تعلیمی سفر و خدمات
اٹک ( سٹی رپورٹر ) پنجاب حکومت کی طرف سے ہیرو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کے پیغامات ملک حسن اختر اعوان کا تعلیمی سفر و خدمات کا سلسلہ انتہائی طویل ھے ہیڈ ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول اٹک سٹی ساکن پیرکوٹ بولیانوال تحصیل و ضلع اٹک کی ملک اعوان برادری سے تعلق ہے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمٹ پراہمری سکول بولیانوال کے نامور اساتذہ کرام ملک منصب دار اور ملک ہاشم خان سے حاصل کی۔ بعد ازاں ان کے دادا جان کی کاوش سے پیرکوٹ پرائمری سکول بن جانے پر انہوں نے وہاں ملک زمرد خان، ملک حمایت علی خان اور ادریس خان سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس وقت پنجم بورڈ/محکمانہ امتحان میں اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں یہ گورنمٹ مڈل سکول دورداد ضلع اٹک میں جماعت ششم میں داخل ہو گے اور اپنے ہونہار اور سخت محنتی اساتذہ کرام ہیڈماسٹر محمود ظفر، حمایت علی خان، دلاور خان، غلام محمد، پی ٹی محمد الہی ، غلام رسول وغیرہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہشتم کا محکمانہ/ بورڈ کا امتحان دینے کے بعد گورنمنٹ مڈل سکول دورداد میں ہشتم کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اور اس کے بعد ضلع اٹک کے نامور سکول گورنمنٹ پائیلیٹ سکول اٹک سٹی میں جماعت نہم ساہنس میں داخل ہو گے۔ یہاں بھی اللہ تعالی نے انہیں لائق اور محنتی اساتذہ کرام مثلاً اشفاق امین، شمیم قریشی،ملک احمد شیر، محمد شاہ صاحب وغیرہ سے نوازا اور فرسٹ ڈویژن میں میٹرک پاس کر لی۔ اس طرح یہ میٹرک سائنس کے ساتھ کرنے والے اپنے علاقہ پیرکوٹ بولیانوال کے پہلے طالب علم تھے۔
اس کے بعد انہوں نے گورنمٹ ڈگری کالج اٹک میں بیالوجی سائنس میں داخلہ لیا۔ ضلع کے نامور اور مشہورزمانہ لیکچرار و پروفیسرجنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کے بھائی وجاہت اشرف قاضی اور شوکت حیات سے بیالوجی اور باٹنی، شکیل احمد، طارق نعمانی، طارق اعوان، ملک علی صفدر سے کیمسٹری،ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن و پرنسپل ریٹائرڈ عزیز احمد اور طارق محمود سے فزکس ، احمد نواز سے پاکستان سٹڈیز، محمد فیاض صاحب سے ذوالوجی پڑھی اور بی ایس سی ذوآلوجی میں کالج میں اول پوزیشن حاصل کی۔
تعلیم وتدریس سے بے پناہ لگن کے باعث انہوں نے تعلیم وتدریس کے پیشے کا انتخاب کیا اور ایف۔جی پبلک ہائی سکول تربیلا ضلع ہری پوری میں اپنی سروس کا أغاز کیا طلباء کو انگلش میڈیم سائنس پڑھاتے رہے۔وہاں ان کی ایک طالبہ میٹرک فیڈرل بورڈ کے امتحان میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن لیے کر کامیاب رہی۔ بعد اذاں ملک حسن اختر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد گورنمٹ ہائی سکول مرزا میں بیالوجی کے سیکنڈری سکول ٹیچر بنا دے گےاور انہوں نے تعلیم وتدریس کو انبیاء کا پیشہ اور ایک مشن سمجھ کر سخت اور ان تھک محنت کرتے رہے۔ پانچ سال انہوں نے گورنمٹ ہائی سکول بوٹا ضلع اٹک میں تعلیم وتدریس کے فراہض سرانجام دیے۔ بوٹا ہائی سکول میں سائنس کی تعلیم شروع کرنے کا سہرا بھی ان کے سر ہے۔سروس ک ساتھ انہوں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور اب انہوں نے مختلف مضامین میں ٹرپل ایم اے کر رکھا ہے۔ ان کے طلباء پڑھ لکھ کر مختلف محکموں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ اپنی بے پناہ لگن اور ان تھک محنت سے ان کی بورڈ کلاسز کے رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے اور محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ان کی پروموشن کی سفارش کی اور حکومت پنجاب کے سکول انفارمیشن سسٹم میں پہلے نمبر پر أنے پر انہیں مئی2025 کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک سٹی میں بطور ہیڈماسٹر تعینات کر دیا گیا۔ 5 اکتوبر 2025 انٹرنیشنل ٹیچرڈے کے لیے حکومت پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتزہ کی شاندار کارکردگی پر ہیرو ایوارڈ کا اعلان کیا۔ملک حسن اختر کی محکمہ تعلیم میں بے پناہ خدمات اور لگاتار کئ سالوں کے بورڈ کلاسز کے شاندار رزلٹ کی بنا پر انہیں بھی حکومت پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ہیرو ایوارڈ کا مستحق ٹھہرا کر ڈی ای او سیکنڈری اٹک نے انہیں ہیرو ایوارڈ سے نوازا۔ انہوں نے اپنی تمام کامیابیوں کو اپنے والدین اور ٹیچرز کی ان کے ساتھ کی گئی ان تھک محنت اور دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالی کا خصوصی کرم و نوازش اور واضح چناوُ قرار دیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |