اگست 19, 2026

بو – Smell

کمرے میں ایک طویل خاموشی اتر آئی۔

بو – Smell

صفدر علی حیدری 

شروع شروع میں وہ میلی کچیلی رہتی تھی۔

نہانے دھونے کی عادی نہ تھی۔ صفائی کا خاص خیال نہیں رکھتی تھی۔ کپڑے اکثر بے ترتیب، شکن زدہ اور میلے ہوتے۔ بال الجھے رہتے اور جسم سے پسینے کی ہلکی سی باس بھی آتی تھی۔

مگر اس کے شوہر نے کبھی کوئی اعتراض نہ کیا۔ نہ کبھی ٹوکا، نہ کسی شکایت کا اظہار کیا۔

پھر وقت بدلا، یا شاید وہ خود بدل گئی۔

اس نے اپنے آپ پر توجہ دینا شروع کر دی۔ روز نہانے لگی، صاف ستھرے کپڑے پہننے لگی، بال سنوارنے لگی، خوشبو بھی لگانے لگی۔

بو – Smell

مگر جوں جوں وہ سنورتی گئی، اس کا شوہر اس سے دور ہوتا گیا۔ اب وہ اسے عجیب نظروں سے دیکھتا اور اکثر خاموش رہتا۔

ایک دن وہ آئینے کے سامنے کھڑی بال درست کر رہی تھی کہ شوہر نے اچانک کہا:

"مجھے تمہارے جسم سے بو آتی ہے۔”

وہ ٹھٹک گئی ۔

کمرے میں ایک طویل خاموشی اتر آئی۔

پھر آہستہ آہستہ جیسے کوئی بو پھیلنے لگی۔

مگر یہ طے نہ ہو سکا کہ وہ بو کس سے آ رہی تھی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

iattockmag@gmail.com