سائیں سائیں
تحریر: اظہر سجاد
شام کے سائے گہرے ہوتے جا رہے تھے۔ وہ حسبِ معمول تنہائی اور اُداسی سے اُکتا کر شور مچاتے راستوں بھرے شہر کی سائیں سائیں کرتی سڑک پر چہل قدمی کر رہا تھا۔ آج خلافِ توقع موسم خوش گوار تھا اور ہلکی ہلکی آنچ دیتی سردی اُسے گُدگُدا رہی تھی۔ اچانک اُس کے قریب سے ایک کُتا گزرا۔ وہ جُھکا، ایک پتھر اُٹھایا اور پوری طاقت سے اُسے دے مارا۔ زخمی کُتے کی چیخوں کی گونج سے سرمئی اندھیرا کانپنے لگا۔ مگرکتے کے کرب کے برعکس اُس کی آنکھوں میں خون اور چہرے پر سفاک مُسکراہٹ پھیل گئی تھی

اظہر سجاد کا تعلق کھوڑ کمپنی، تحصیل پنڈی گھیب، ضلع اٹک سے ہے۔ وہ شاعر، افسانہ نگار اور کالم نگار ہیں۔ ان کا افسانوی مجموعہ "تیسری دیوار” شائع ہو چکا ہے، جسے قارئین اور ناقدین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔ وہ حلقۂ اربابِ ذوق کھوڑ کے سابقہ سیکریٹری رہ چکے ہیں اور طویل عرصے سے ادبی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایم اے (انگریزی ادب) کیا ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) سے وابستہ رہے، جبکہ اس وقت شعبۂ درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ ادب، معاشرتی مسائل اور انسانی نفسیات ان کی تحریروں کے نمایاں موضوعات ہیں
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔