دوستی اور صحبت کا اثر
از: مہرو سید
انسان ہمیشہ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے سیکھتا ہے اور انہی جیسا بننے کی کوش کرتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ "صحبت کا اثر انسان کو بدل دیتا ہے”۔
زندگی میں سب سے زیادہ اثر ہمارے دوستوں کا ہوتا ہے۔ اسی لیے دوست بناتے وقت بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ ہمیں ایسے دوستوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو ایماندار، نیک اور اچھے اخلاق والے ہوں۔ کیونکہ اچھے لوگ ہمیں نیکی اور بھلائی کی طرف لے جاتے ہیں۔ وہ ہمیں سچ بولنا، محنت کرنا اور اچھا انسان بننا سکھاتے ہیں۔
اس کے برعکس برے دوست انسان کو برائی کی طرف لے جاتے ہیں۔ وہ چوری، جھوٹ، دھوکہ اور بری عادتوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔
انسان کی پہچان اس کے دوستوں اور اس کے کردار سے ہوتی ہے۔ اور انسان کا کردار اس کے ماحول سے بنتا ہے۔ جیسے لوگوں میں ہم بیٹھتے ہیں، ویسے ہی ہم بن جاتے ہیں۔
اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیشہ اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔ اچھے دوست ہمیں کامیابی کی طرف لے جاتے ہیں اور برے دوست ہمیں تباہی کی طرف۔
یاد رکھیں:
"اچھے دوست نعمت ہیں اور بری صحبت زہر ہے”
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔