اگست 19, 2026

چڑیا خواب اور گھر

1

اب ایک سال ہو گیا وہ چڑیا واپس نہیں آئی۔ نہ میرے گھر نہ میرےخواب میں۔

چڑیا خواب اور گھر

تحریر اظہر سجاد

گھر میں داخل ہوا تو شدید دھوپ تھی۔ میں نے برآمدے کی چِک کو کھول کر پھیلا دیا۔ میر ی نظر کونے پر پڑے تنکوں کے چھوٹے سے ڈھیر پر پڑی:
”یہ کیا ہے، کل تک تو نہ تھے یہ تنکے۔“ دوسرے دن پھر ایسا ہی ہوا۔ اب میں نے گھر والوں سے کہا کہ چِک کو کھول کر رکھا کریں، چڑیا روزانہ گھونسلہ بناتی ہے اور ہم سے گر جاتا ہے۔ میں نے یہ اس لیے کہا تھا تاکہ اب چڑیا گھونسلہ نہ بنا سکے۔
رات خواب میں ایک چڑیا آئی اور بولی:

چڑیا خواب اور گھر


” تم کتنے ظالم ہو, کسی کا گھر مسمار کرتے ہوئے تمھیں شرم نہیں آتی۔ ۔ ۔ میں بہت دور سے آتی ہوں۔ ۔ ۔ مجھے گھر بنانے دو۔“
دوسرے دن میں نے خود ہی چِک باندھ دی اور ہدایت کی کہ اب اسے نہ کھولنا، میں دھوپ روکنے کے لیے کچھ اور بندوبست کردوں گا۔ اب ایک سال ہو گیا وہ چڑیا واپس نہیں آئی۔ نہ میرے گھر نہ میرےخواب میں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
اظہر سجاد
اظہر سجاد
12 days ago

Thanks

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

iattockmag@gmail.com

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x