جب ان کا نعتیہ مجموعہ “ آپؐ سا کوئی نہیں “ زیر طبع تھا تو انہوں نے مجھ سے پس ورق لکھنے کی فرمائش کی جو میں نے بصد ادب پوری کی۔ میرے لیے اعزاز کا مقام ہے کہ مدحِ شاہِ اُمم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مجموعہ “ آپؐ سا کوئی نہیں” کے پس ورق پر ہمیشہ موجود رہوں۔

طاہر اسیر کی ادارت میں اٹک سے شائع ہونےوالے معروف ادبی شمارے سہ ماہی جمالیات کااجرا 2010ء  میں ہواسہ ماہی بنیادوں پراسےجاری رکھنےکےسلسلہ میں طاہراسیرکےہمراہ عرفان محمودعرفی تھےجواسوقت معاون مدیرکےطورپہ جمالیات میں شامل کیے گئے .  جمالیات کاپہلاپرچہ حبدارحسین سیّدکی سرپرستی میں شائع ہوابعدمیں شائع ہونےوالےنسخوں میں مجلس ادارت بدلتی رہی […]