نقصان – Loss
۔۔۔” سناؤ یار تمھارے ابو کا کیا حال ہے ۔ کوئی بتا رہا تھا کہ وہ بہت بیمار ہے "
میں نے دوست سے فون پر پوچھا ۔
” ہاں یار بیمار تو بہت ہے ، دوا دارو ہو رہا مگر ۔۔۔
اچھا فکر نہ کرو ، اللہ اسے شفا دے گا
کچھ دن بعد میں نے پھر کال ملائی اور اس سے اس کے ابو کے بارے پوچھا تو وہ رو کر بولا
” پرسوں ابو کا انتقال ہو گیا ہے ۔ پیسہ پانی کی طرح بہایا ، سب جمع پونجی خرچ ہو گئی مگر پھر بھی بچ نہیں پایا ۔ باپ بھی نہیں بچا ، پیسہ بھی نہیں "

میرا نام صفدر علی حیدری ہے ۔ پیدائش علی پور ضلع مظفر گڑھ کی ہے لیکن پلا بڑھا اوچ شریف میں ہوں اور رہائش بھی اسی شہر میں ہے ۔ایم فل اردو ہوں ایک استاد ہوں اور پچھلے تیس سال سے پڑھا رہا ہوں ۔ لکھنے کا آغاز بچپن سے کیا ۔ کالم نگاری بھی کی نامہ نگاری بھی ،پھر افسانہ نگاری اور افسانچہ نگاری کی طرف متوجہ ہوا ۔اب تک میری بارہ کتب شائع ہو چکی ہیں پچیس کتب زیر طبع ہیں شائع شدہ کتب کی تفصیل حسب ذیل ہے میری ایک کتاب کالمز پر ہے ” شہر خواب ” ایک ناول ہے ” عمران بٹہ عمران ” چار کتابیں ادب اطفال پر ہیں ” گھڑی کی ٹک ٹک ” ” ایک پہیے کی سائیکل” ” کمزور چوزا ” ” منٹو میاں ” چار افسانوں پر ہیں "مٹھی میں کائنات” ” ناقابل اشاعت ” ” من و سلویٰ ” ” الف سے یے تک ” ایک افسانچوں پر ہے ” ایک صفحے کے افسانچے ” میری تمام کتابوں پر ایم فل ، ایم اے اور بی ایس کی سطح پر کام ہو چکا ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |