کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی ڈالر کے نشان $ کی اصل کیا ہے؟ کوئی بھی یہ بات یقینی طور پر نہیں جانتا کہ امریکی ڈالر کی علامت $ کی اصل کیا ہے۔ تاہم کرنسی کی چھپائی اور ڈیزائن کے سرکاری امریکی ادارےبیورو آف انگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے ماہرین کا خیال ہے کہ میکسیکو اور اسپین کے پیسو کے نشان “P S ” کو باہم ملا کر یہ علامت ترتیب دی گئی ۔”P S ” میں ایس، پی سے تھوڑا اوپر کر کے چھپا ہوتا تھا۔ 1875 میں پہلے امریکی کاغذی ڈالر کی چھپائی تک یہی “P S ” کی علامت رقم وغیرہ کےلئے مستعمل رہی جو بعد ازاں $ میں بدل گئی اور یہاں آپ کو ایک اور حیرت انگیز بات بھی بتا دوں کہ امریکی کرنسی پر یہ علامت نہیں چھاپی جاتی شاید آپ نے کبھی غور کیا ہو۔

مآخذ: منی فیکٹس، ٹائم میگزین