اگست 15, 2026

خراش – Scratch

ہاں، مگر دل پر

کئی خراشیں پڑ چکی تھیں۔

خراش – Scratch

صفدر علی حیدری

"گاڑی لے کر تو جا رہے ہو نا؟

مگر دھیان سے چلانا… کہیں کوئی خراش نہ آ جائے۔

بابا نے مجھے یہ گاڑی میرے استعمال کے لیے دی تھی۔

اور آج میں تمھیں صرف اس لیے دے رہی ہوں

کہ تمھاری پھٹپھٹی خراب ہے

اور تمھیں آفس سے دیر ہو رہی ہے۔

یاد رکھنا—

خراش – Scratch

جاتے جیسے ہو، ویسے ہی واپس لانا۔

بغیر کسی خراش کے۔”

میں گاڑی لے کر دفتر چلا گیا۔

جتنی احتیاط ہو سکتی تھی، میں نے کی۔

آفس میں سارا وقت یہی خیال رہا

کہ گاڑی بڑی احتیاط سے چلانی ہے۔

واپس لوٹا تو بھی یہی خوف تھا

کہ کہیں کوئی خراش نہ آ جائے۔

گھر پہنچ کر دیکھا—

گاڑی پر واقعی کوئی خراش نہ تھی۔

ہاں، مگر دل پر

کئی خراشیں پڑ چکی تھیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

iattockmag@gmail.com