قاری کامل حُسین نعیمیؒ واقعی اسم بامُسمیٰ تھے، راجہ شاھد رشید
مرحوم کے والد گرامی راجہ اسلم راجپوت بکھڑال قبیلے کے شریف، معزز، مہذب انسان تھے
بمقام نتھوٹ مجلس چہلم میں سابق مشیرPIMF راجہ شاھدرشید کی خصوصی شرکت و خطاب
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق مشیر PIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ حضرت الحافظ القاری کامل حُسین نعیمی نقشبندی رَحْمَةُ ٱللّٰهِ واقعی اسم بامُسمیٰ تھے یعنی کامل آدمی تھے، اللہ درجات بلند فرمائے، ان کے والد گرامی راجہ اسلم مرحوم ہماری راجپوت پکھڑال برادری کے ایک شریف النفس اور معزز و مہذب انسان تھے۔ بمقام نتھوٹ تحصیل کہوٹہ میں تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوۓ ملک کے ممتاز دانشور کالم نگار، مفکر پٹھوہار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ ہم اہل خانہ کہ غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ مرحوم کو جنت نصیب فرمائے۔ راجہ ماجد، راجہ شفاق، راجہ سفیان اسلم اور راجہ واجد اسلم سمیت سب لواحقین کو صبر دے۔ آمین۔ مولانا ذکیر صابری، حافظ گُل شیر، قاری اسد شکوری، وقاص چشتی گولڑوی، مولانا دانش ضیائی، حافظ محمد صائم علی، مولانا اسرار سیالوی نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ راجہ ظفر پکھڑال، راجہ اظہر، راجہ فرید، چودھری اسد مشتاق، راجہ حامد نواز، راجہ بابر نواز، راجہ عمران، حاجی غلام عباس، راجہ ایوب، راجہ عزیز احمد، چودھری اسحاق پکھڑال، راجہ اعجاز پکھڑال، راجہ شیر احمد، راجہ ساجد پکھڑال، راجہ ظہور، راجہ عبدالجبار، راجہ فیصل، سائیں غلام مصطفی، راجہ عدالت پکھڑال آف ترکھی، راجہ نثار، راجہ فیضیاب پکھڑال، راجہ فرقان رشید آف درکالی شیرشاھی، ماسٹر لیاقت، راجہ مظہر ظہور، راجہ مہتاب مطلوب، راجہ شاھد، راجہ وحید، راجہ خرم، راشد کیانی، راجہ کوثر، چودھری نوید، راجہ حفیظ، راجہ منگتا پکھڑال، راجہ رب نواز، راجہ ارباب و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں