راجہ شاہد رشید کی کتاب”بھٹو سے بےنظیر تک”شائع ہو گئی
صدر زرداری، سہیل وڑائچ، تاج حیدر، کائرہ، پرویز اشرف، کُنڈی کے تاثرات کتاب میں شامل
ممتاز دانشور، کالم نگار راجہ شاھد رشید کی کتاب ممتاز پبلشرز لاہور نے شائع کی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر PMC و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید کی کتاب "بھٹو سے بے نظیر تک” شائع ہو گئی ہے، صدر آصف علی زرداری، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، قمر زمان کائرہ، تاج حیدر، راجہ پرویز اشرف، گورنر KP فیصل کریم کنڈی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر شہادت اعوان، مولا بخش چانڈیو اور دیگر کے تاثراتی مضامین کتاب میں شامل ہیں۔
یہ مصنف کی آٹھویں کتاب ہے جو ممتاز پبلی کیشنز لاہور سے شائع ہوئی ہے۔ ملک کے ممتاز دانشور، کالم نگار راجہ شاھد رشید کی فخر ایشیا و قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بی بی رانی کے حوالے سے یہ اچھوتی اور منفرد کتاب ایک لحاظ سے 1967ء سے آج تک پیپلز پارٹی کی منظوم داستان بھی ہے جو یقیناً لائق داد و تحسین ہے
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔